جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار

ویب ڈیسک  پير 6 مئ 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

وانا: جنوبی وزیرستان میں ٹک ٹاک بنانے کے شوقین منچلوں نے نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ ٹک ٹاکرز نے نابینا شخص کو پانی میں دھکا دیا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا اور ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر ریجنل پولیس آفیسر ناصر محمود ستی نے نوٹس لے لیا۔ ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ نے آر پی او کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سیلابی پانی میں پھینکے گئے شخص کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقہ زرمیلن سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔