- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی 20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
- بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ تک ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر ریکارڈ
- پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
- اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
- غزوۂ احد ایک معرکۂ عظیم
- موت کو سمجھے ہےغافل اختتامِ زندگی۔۔۔ !
- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
دھاتی پنجوں سے جالیاں چڑھنے والا روبوٹ تیار
فلاڈلفیا: گھوسٹ روبوٹکس نامی ایک امریکی کمپنی نے ایسا چوپایا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو کتے سے مشابہت رکھتا ہے اور اپنے دھاتی پنجوں کی مدد سے جالیوں پر چڑھ بھی سکتا ہے۔
4 پیروں والے روبوٹ آج کے زمانے میں کوئی نئی بات نہیں رہے لیکن اس روبوٹ کی خاص بات اس کی قیمت ہے جو 1500 امریکی ڈالر یا اس سے بھی کچھ کم ہوگی۔ اسے ’’گھوسٹ منیٹار‘‘ (Ghost Minitaur) کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے تجرباتی ماڈل تیار ہوچکے ہیں اور جلد ہی اس کی صنعتی پیداوار شروع کردی جائے گی جس کے بعد یہ ابتداء میں آن لائن فروخت کیا جانے لگے گا۔
اس میں آج کے مہنگے ملٹری روبوٹس کے مقابلے میں بھی زیادہ خوبیاں ہیں۔ مثلاً یہ اچھل سکتا ہے اور سیڑھیاں چڑھ سکتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ جالیوں پر چڑھنے اور اپنے قد سے اونچی، اس نوعیت کی رکاوٹیں بھی عبور کرسکتا ہے۔ کم خرچ اور بالا نشین کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے گھوسٹ روبوٹکس کے ماہرین نے اس میں ’’ڈائریکٹ ڈرائیو موٹرز‘‘ استعمال کی ہیں جو بیک وقت اسے چلنے، جالیوں پر چڑھنے اور اچھلنے میں مدد دیتی ہیں۔
یہ دروازہ بھی کھول سکتا ہے۔ اس کا مقصد صرف دل بہلانا ہی نہیں ہوگا بلکہ یہ ایسے مقامات پر بھی امدادی کارروائیوں میں کام آسکے گا جہاں ڈرونز کی رسائی ناممکن ہوگی اور دشوار راستوں کے باعث زمین سے پہنچنا بھی مشکل ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔