کپل سے اختلافات ختم، سنیل کی شو میں واپسی

ویب ڈیسک  بدھ 5 اپريل 2017
سنیل گروور نے کپل شرما کی جانب سے انتہائی تضحیک کرنے کے بعد شو سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، فوٹو؛ فائل

سنیل گروور نے کپل شرما کی جانب سے انتہائی تضحیک کرنے کے بعد شو سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، فوٹو؛ فائل

ممبئی: معروف کامیڈین سنیل گروور اپنے ساتھی کپل شرما سے اختلافات ختم کرکے دوبارہ شو کا حصہ بن گئے۔

گزشتہ دنوں کپل شرما کی جانب سے تضحیک کرنے پر سنیل گروور نے ان کے شو کو خیر باد کہہ دیا تھا جس پر شو کی شہرت کو شدید نقصان پہنچا تھا جب کہ شو میں نئے کامیڈین کی انٹری کی باوجود شو فلاپ ہو گیا تھا جس پر چینل کی انتظامیہ نے بھی پروگرام کو بچانے کے لیے کپل کو ایک ماہ کی مہلت دی تھی لیکن اب یہ معاملہ حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کپل شرما کو 30 دن کا الٹی میٹم

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’دی کپل شرما شو‘‘ میں ڈاکٹر مشہور گلاٹی کا کردار کرنے والے کامیڈین سنیل گروور اور کپل شرما کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے ہیں جس کے بعد سنیل نے شو میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سنیل گروور جمعہ کے روز شوٹنگ میں حصہ لیں گے اور اس کے بعد بھی 8، 11 اور 12 اپریل کے شو کی شوٹنگ شیڈول میں ان کا نام ڈال دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کپل شرما شو کی شوٹنگ کے بعد زاروقطار رونے لگے

دوسری جانب سنیل گروور کے شو میں واپس لوٹنے کے فیصلے کی وجہ چینل کے ساتھ 23 اپریل تک کے معاہدے  کو قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر کامیڈین کو بھاری ہرجانہ دینا ہوگا۔ سنیل گروور نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ  میرے ارادہ عزت کے  ساتھ لوگوں کوتفریح فراہم کرنا ہے اور میرے لیے کسی کام کو کرنے یا نہ کرنے کی وجہ صرف پیسہ نہیں ہوسکتی۔

https://twitter.com/WhoSunilGrover/status/849524336583208962

واضح رہے کہ کامیڈین کپل شرما اپنے ساتھی سنیل سے الجھنے کے بعد پروگرام کی اہم کاسٹ کی جانب سے علیحدگی اختیار کرنے پر سخت پشیمان تھے جس کا اظہار وہ اداکار منوج باجپائی کے سامنے رو کر کرچکے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔