- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- حماس نے رفح پر اسرائیلی حملے رُکوانے کیلئے امریکا سے ضمانت مانگ لی
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
- چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب
- احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام
- سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
- شمال سے جنوب! غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہے، اقوام متحدہ
- مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم
- پی ایس ایل، 4 پلے آف غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز
- پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع
- راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد
- پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق
- بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد
- جُھنڈ میں آزادانہ اڑنے والی روبوٹک مکھیاں
بھارت کے انتہاپسند معاشرے کے سامنے ’’پدماوتی‘‘ نے ہتھیار ڈال دیے
ممبئی: بھارتی ہدایات کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ کی نمائش ناگزیر وجوہات کے باعث موخر کردی گئی۔
بھارتی فلم ’پدماوتی‘ کی ریلیز میں مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔ پہلے راجپوت برادری نے فلم میں تاریخ مسخ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ریلیز کی صورت میں پرتشدد رویہ اختیار کرنے کی دھمکی دی جس کے بعد سنسر بورڈ نے بھی فلم کے سرٹیفکیٹ کے لیے دی گئی درخواست کو فلم ساز کو واپس کردیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی سنسر بورڈ نے فلم ’’پدماوتی‘‘ کی ریلیز میں رکاوٹ کھڑی کردی
دوسری جانب راجپوت برادری نے دپیکا پڈوکون کو ناک کاٹنے دھمکی دینے کے ساتھ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ بھی مقررکر رکھی ہے۔
Official Media Statement on @FilmPadmavati. pic.twitter.com/dlq9TIpDow
— Viacom18 (@viacom18) November 19, 2017
ان تمام تنازعات کو دیکھتے ہوئے فلم کو ریلیز کرنے والی پروڈکشن کمپنی ’’ویا کوم 18‘‘ نے خود ہی فلم کی ریلیز روک دی ہے، کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلم پدماوتی کی ریلیز رضاکارانہ طور پر موخر کردی گئی ہے تاہم فلم کی نمائش کے لیے اگلی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ مقرر
واضح رہے کہ فلم میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم یکم دسمبر کو ریلیز ہونا تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔