بھارت کے انتہاپسند معاشرے کے سامنے ’’پدماوتی‘‘ نے ہتھیار ڈال دیے

ویب ڈیسک  اتوار 19 نومبر 2017
فلم ’پدماوتی‘ کی نمائش ناگزیر وجوہات کے باعث موخر کردی گئی۔، فوٹو: فائل

فلم ’پدماوتی‘ کی نمائش ناگزیر وجوہات کے باعث موخر کردی گئی۔، فوٹو: فائل

 ممبئی: بھارتی ہدایات کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ کی نمائش ناگزیر وجوہات کے باعث موخر کردی گئی۔

بھارتی فلم ’پدماوتی‘ کی ریلیز میں مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔ پہلے راجپوت برادری نے فلم میں تاریخ مسخ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ریلیز کی صورت میں پرتشدد رویہ اختیار کرنے کی دھمکی دی جس کے بعد سنسر بورڈ نے بھی فلم کے سرٹیفکیٹ کے لیے دی گئی درخواست کو فلم ساز کو واپس کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی سنسر بورڈ نے فلم ’’پدماوتی‘‘ کی ریلیز میں رکاوٹ کھڑی کردی

دوسری جانب راجپوت برادری نے دپیکا پڈوکون کو ناک کاٹنے دھمکی دینے کے ساتھ  ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ بھی مقررکر رکھی ہے۔

ان تمام تنازعات کو دیکھتے ہوئے فلم کو ریلیز کرنے والی پروڈکشن کمپنی ’’ویا کوم 18‘‘ نے خود ہی فلم کی ریلیز روک دی ہے، کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلم پدماوتی کی ریلیز رضاکارانہ طور پر موخر کردی گئی ہے تاہم فلم کی نمائش کے لیے اگلی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ مقرر

واضح رہے کہ فلم میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم یکم دسمبر کو ریلیز ہونا تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔