- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
محکمہ ڈاک بینکاری خدمات بھی فراہم کرے گا
اسلام آباد: محکمہ ڈاک نے بینکاری خدمات کی فراہمی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ ڈاک نے ملک کے دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں بینکاری خدمات کی فراہمی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے نجی بینک کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم اویو) کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پہلے مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر یہ منصوبہ 10علاقوں تک محدود ہوگا جسے بعد میں ملک بھر میں توسیع دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹ اسٹیٹ بینک کی قومی مالیاتی شمولیتی حکمت عملی کے تحت یہ منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ نجی بینک سے معاہدے کے تحت دوردراز کے علاقوں میں جہاں لوگوں کو بینکاری سہولتیں نہیں وہاں ڈاک خانوں میں خصوصی بینکنگ کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے جبکہ دوسری جانب جن علاقوں میں ڈاک کی سہولتیں نہیں وہاں مذکورہ نجی بینک پاکستان پوسٹ کے کاؤنٹر قائم کرکے لوگوں کو ان سہولتوں کی فراہمی میں کردار ادا کر ے گا۔
واضح رہے کہ اس منصوبے کے تحت پاکستان پوسٹ کو ریونیو جنریشن میں اضافہ ہو گا اور محکمہ ڈاک نجی بینک کے سپرایجنٹ کا کردار ادا کرتے ہوئے کمیشن چارج کر ے گا۔
ذرائع کے مطابق پائلٹ پروجیکٹ کا دورانیہ 3 ماہ ہوگا، پاکستان پوسٹ اور نجی بینک ایک دوسرے کی مصنوعات کو بھی اپنے اداروں کے ذریعے مشتہر کریں گے جب کہ پاکستان پوسٹ نے خسارہ کم کرنے کیلیے یہ جوائنٹ وینچر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔