- فوج کو متنازع بنانے کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے، سینیٹر فیصل واوڈا
- وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
سال میں ایک بار نہانے والی بیوی کے خلاف شوہر عدالت پہنچ گیا
تائپے: تائیوان میں سال میں صرف ایک بار نہانے والی بیوی کو اس کے شوہر نے طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کےلیے وہ عدالت بھی جا پہنچا ہے۔
تائیوان کے میڈیا کے مطابق ایک شخص نے اپنی بیوی کو صحت وصفائی کی عادات کے خلاف چلنے پر عدالت میں طلاق کی ایک اپیل دائر کی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اس کی بیوی کبھی کبھار دانت صاف کرتی ہے، بال بھی ہفتے میں ایک دفعہ سنوارتی ہے اور ایک سال میں صرف ایک مرتبہ نہاتی ہے۔
اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم اس کی بیوی کا خاندانی نام لِن بتایا جارہا ہے۔ اس کے شوہر نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے جب وہ ملتے تھے تب بھی اس کی منگیتر ہفتے میں ایک دفعہ نہاتی تھی جبکہ شادی کے بعد ابتدا میں وہ مہینوں بعد نہانے لگی اور اب حال یہ ہے کہ وہ سال میں ایک مرتبہ بھی مشکل سے غسل کرتی ہے۔
شوہر نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیوی کی اس عادت کو گزشتہ 10 برس سے جھیل رہا ہے اور اب سب کچھ اس کی برداشت سے باہر ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں میاں بیوی اس وقت بے روزگار ہیں۔ شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیوی کے رویے نے اس کی نوکری چھڑوائی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے بوڑھے بیمار والد کی خدمت کرے۔
شوہر نے بتایا کہ اسے ایک بلڈنگ میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری مل رہی تھی لیکن اس ملازمت کو اس کی بیوی نے حقیر کہہ کر انکار کردیا تھا اب حال یہ ہے کہ بیوی کی والدہ ان دونوں کا خرچ اٹھارہی ہیں اور وہ بہت ناکافی ہے۔
شوہر نے بتایا کہ وہ اتنے غریب ہوچکے ہیں کہ اب نیشنل ہیلتھ انشورنس بھی نہیں کراسکتے اور دانتوں کےلیے ڈینٹسٹ کے پاس بھی نہیں جاسکتے۔
دوسری جانب خاتون نے طلاق کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا خاوند جھوٹ بول رہا ہے اور بیوی ہونے کے باوجود وہ اس کے ساتھ بچوں کی طرح برتاؤ کرتا ہے اور باہر فون بھی نہیں کرنے دیتا جب کہ وہ اپنی والدہ سے رقم لینے کی شدید مخالف ہے۔
دونوں کا موقف سامنے آنے کے بعد عدالت کے جج نے شوہر کی تائید کرتے ہوئے طلاق کا حکم جاری کردیا لیکن اب خاتون نے اس کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔