- ترکیے؛ خوفناک ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 39 زخمی
- آئی پی ایل 2024: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- پشاور؛6 بہنوں کا اکلوتا بھائی ، بہن کی رخصتی کے روز بیدردی سے قتل
- پاپوا نیو گینی میں لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 670 سے تجاوز کرنے کا خدشہ
- اسلام آباد: نوسربازوں نے غیرملکی خاتون کو لوٹ لیا
- شاہ محمود قریشی کی مزید مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی
- کراچی میں موسم گرم و مرطوب، موہن جودڑو میں درجہ حرارت 52.5 ریکارڈ
- امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جنگی اسلحے کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا امکان
- القسام بریگیڈ کا تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ
- وفاقی دارالحکومت میں پہلی ’ اسلا م آباد نائٹ رن‘ کا انعقاد
- لاہور کے پارک پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم
- دلہا کی جانب سے دلہن کا بوسہ لینے پر شادی میدان جنگ بن گئی
- کیٹوجینک ڈائیٹ ذہنی صحت کےلیے مفید قرار
- گوگل فوٹوز اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد ایک نیا فیچر متعارف کرائے گا
- وزیراعظم کا ناروے کے ہم منصب سے رابطہ، فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم
- آسٹریلین والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی
- دوسری جنگ عظیم میں ڈوبنے والی امریکی آبدوز کا ملبہ 80 سال بعد مل گیا
- سیف سٹی کراچی منصوبے کیلئے 3 ارب سے زائد کی خطیر رقم جاری
- کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق
- بشام حملہ ٹی ٹی پی نے کیا، منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، وزیرداخلہ
پی ایس ایل فائنل؛ اسٹیڈیم کے قریب واٹر ٹینکر اور مشینیں کھڑی رکھنے کا اعلان
کراچی: کراچی واٹر بورڈ نے بھی پی ایس ایل تھری کے فائنل کے موقع پر اپنا کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا برساتی پانی کی نکاسی کیلیے ڈالی جانے والی لائن میں رساؤ کا خاتمہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، میچ کے دوران کیمپ لگایا جائے گا۔
ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلیے اسٹیڈیم کے قریب پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز، سیور کلینگ، جیٹنگ اور راڈنگ مشینیں موجود ہوں گی، واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہاشم رضازیدی نے ادارے کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے موقع پرنیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی اقدامات کیے جائیں، دنیائے کرکٹ کی نظریں حکومت سندھ خصوصاً وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی بھرپور توجہ اور ذاتی دلچسپی سے کراچی میں 25 مارچ کوکھیلے جانیوالے پاکستان سپر لیگ کے فائنل پر مرکوز ہیں۔
اس موقع پر واٹر بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون کرے گا، اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلیے آنے والے شائقین کرکٹ کیلیے فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، میچ کے دوران ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلیے اسٹیڈیم کے قریب پانی سے بھرے ٹینکرز، سیور کلینگ، جیٹنگ اور راڈنگ مشینیں موجود ہوں گی تاکہ کسی بھی قسم کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے، واٹربورڈ کے اعلیٰ حکام بھی واٹربورڈ کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں موجود ہونگے۔
واٹربورڈ حکام میچ کے منتظمین اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں، یہ ہدایات ایم ڈی واٹربورڈ نے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیں، اجلاس میں ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان، چیف انجینئر ڈبلیوٹی ایم وبلک غلام قادر عباس، سپرنٹنڈنگ انجینئر بلک رحمن شیخ اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹ امدادمگسی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر اجلاس کے بعد واٹر بورڈ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر امداد مگسی، ایگزیکٹیو انجینئر گلشن اقبال (واٹر) انصار احمد اور ایگزیکٹیو انجینئر (سیوریج ) ریاض غوری نے نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان اور دیگر حکام سے ملاقات کی، ان کو واٹربورڈ کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر انور پنہور بھی موجود تھے۔
واٹربورڈ حکام نے جنرل منیجر نیشنل اسٹیڈیم کو بتایا کہ ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر ادارہ پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی اقدامات کرے گا، اسٹیڈیم کے اندر اور باہر فراہمی ونکاسی آب کے کسی بھی قسم کے مسائل ہیں تو آگاہ کیا جائے تاکہ ان کے ازالے کیلیے فوری اقدامات کیے جا سکیں، اسٹیڈیم کے جنرل مینجر نے بتایا کہ اسٹیڈیم میں فراہمی آب کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، جبکہ برساتی پانی کی نکاسی کیلیے ڈالی جانیوالی لائن میں رساؤ کا خاتمہ ضروری ہے۔
اس موقع پر واٹربورڈ حکام نے نیشنل اسٹیڈیم کے حکام اور اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ بھی کیا، اس دوران حکام نے فیصلہ کیا کہ گھاس میں دبے دو مین ہولوں اور سیوریج لائن کی صفائی اور اسٹیڈیم کے احاطے کے اندر و باہر گٹروں کی مرمت اور ان پر رنگ سلیب و ڈھکن رکھنے کے کام کا فوری آغاز کردیا جائے گا، واٹربورڈ حکام نے بتایا کہ میچ کے دوران ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلیے اسٹیڈیم کے قریب پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز، سیورکلینگ، جیٹنگ اور راڈنگ مشینیں موجود ہوں گی تاکہ کسی بھی قسم کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے، واٹربورڈ کے اعلیٰ حکام بھی واٹر بورڈ کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں موجود ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔