- ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم
- پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
- آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بازید خان نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- خیبر پختونخوا؛ تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6خالی نشستوں پر پولنگ جاری
- غیر ملکی ماہرین کی خدمات کیلیے قوانین میں نرمی کی سمری منظور
- یوٹیوب کا اشتہارات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش
- چھاتی کے کینسر سے شفایاب افراد میں دوبارہ کینسر کا خطرہ ہوتا ہے، تحقیق
- قلیل ترین مدت میں سب سے زیادہ درختوں کو گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ
- پہلے اوور میں 50 وکٹیں، شاہین آفریدی دنیا کے پہلے بولر بن گئے
- شعیب اختر کا ورلڈکپ ٹرافی کے ہمراہ آٹو رکشہ پر اسٹیڈیم کا چکر
- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
لاہور قلندرز کی سپر اوور میں کراچی کنگز کو شکست
دبئی: لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں کراچی کنگز کو شکست دیدی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 163 رنز بنائے جس کے باعث میچ برابر ہوگیا اور پھر میچ کا فیصلہ سپر اوور میں کیا گیا جس میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 4 رنز سے شکست دیدی۔
قبل ازیں کراچی کنگز کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیو سچ اور فخر زمان نے کیا لیکن اوپننگ شراکت زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور ڈیو سچ 26 کے مجموعی اسکور پر 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
SIX! 8.4 Shahid Afridi to Fakhar Zaman
Watch ball by ball highlights at https://t.co/s71JGtYlyg#KKvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/FRfcDKizCe— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2018
ڈیو سچ کے آؤٹ ہونے کے بعد ون ڈاؤن آنے والے آغا سلمان اور اوپنر فخر زمان نے جارحانہ انداز اپنایا اور 63 رنز کی شراکت قائم کی، فخر زمان 89 کے مجموعی اسکور پر عماد وسیم کی گیند پر انگرام کو کیچ دے بیٹھے جب کہ کچھ ہی دیر بعد سنیل نارائن ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔
103 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان برینڈن مک کولم اور آغا سلمان نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، آغا سلمان نے نصف سنچری اسکور کی تاہم عثمان خان کی گیند پر باؤنڈری لائن پر لینڈلی سمنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ دوسری ہی گیند پر کپتان برینڈن مک کولم بھی آؤٹ ہوگئے۔
SIX! 14.2 Imad Wasim to Agha Salman
Watch ball by ball highlights at https://t.co/s71JGtYlyg#KKvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/faTbHnKATq— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2018
آخری اوور میں لاہور کو جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے جس پر سہیل اختر نے پہلے چوکا اور پھر چھکا لگاکر میچ کو سنسنی خیز بنادیا تاہم اگلی ہی گیند پرمک کلیناگھم رن آؤٹ ہوگئے، آخری بال پر لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 3 رنز کی ضرورت تھی لیکن سہیل اختر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ امپائر نے آخری گیند نو بال قرار دیدی جس کے باعث میچ سپر اوور میں داخل ہوگیا۔
OUT! 19.6 Usman Khan to Sohail Akhtar, Gulraiz Sadaf (Run Out)
Watch ball by ball highlights at https://t.co/s71JGtYlyg#KKvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/aGGLi9legB— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2018
سپر اوور میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹ کے نقصان 11 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز ایک وکٹ کے نقصان پر صرف 8 رنز ہی بناسکی۔
OUT! 2.1 Yasir Shah to Joe Denly
Watch ball by ball highlights at https://t.co/s71JGtYlyg#KKvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/26xpIfD4dO— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2018
اس سے قبل لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز لینڈلی سمنز اور جوئے ڈینلی نے کیا تاہم صرف 19 کے مجموعی اسکور پر جوئے ڈینلی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے بابر اعظم اور لینڈلی سمنز نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں نے 72 رنز کی شراکت قائم کی اور لینڈلی سمنز نے نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 55 رنز کی اننگ کھیلی تاہم 91 کے مجموعی اسکور پر لینڈلی سمنز سہیل خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
SIX! 16.3 Sohail Khan to Babar Azam
Watch ball by ball highlights at https://t.co/s71JGtYlyg#KKvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/XbCOtDnV6i— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2018
لینڈلی سمنز کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور کولن انگرام نے 33 رنز کی شراکت قائم کی تاہم کولن زیادہ دیر وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم نے 49 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی تاہم وہ سہیل خان کی گیند پر سنیل نارائین کو کیچ دے بیٹھے۔
OUT! 19.3 Shaheen Afridi to Shahid Afridi
Watch ball by ball highlights at https://t.co/s71JGtYlyg#KKvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/fsUTJbnkYE— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2018
بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد شاہد آفریدی وکٹ پر آئے اور پہلی ہی گیند پر چھکا لگادیا لیکن شاہین آفریدی نے دوسری ہی بال پر انہیں بولڈ کردیا، روی بوپارہ نے 13 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، لینڈلی سمنز اور بابر اعظم کی نصف سنچری کی بدولت کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 163 رنز ہی بنا سکی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔