- بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
- پی ایس ایل2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
- پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
- پاکستان کے ڈیری سیکٹر کو مسلسل چیلنجوں کا سامنا، ماہرین
- کھانسی جان لیوا کب ثابت ہوتی ہے؟
- ہر مشہور شخص لیڈر نہیں بن سکتا
- بغیر پروں کے پُر تعیش طیارے کا ڈیزائن پیش
- ازدواجی زندگی نے مجھے سیلز بزنس میں ماہر بنا دیا، امریکی شہری
- عامر 15سال بعد ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل کی تاریخ دہرانے کے خواہاں
- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
بچپن میں شوٹنگ کے دوران زیادتی کا نشانہ بنایا گیا؛ اداکارہ ڈیزی ایرانی کا انکشاف
ممبئی: بالی ووڈ کی ماضی کی باصلاحیت اداکارہ ڈیزی ایرانی نے اپنی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں 6 سال کی عمر میں دوران شوٹنگ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
50 اور 60 کی دہائی میں بطور چائلڈ اداکارہ کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ڈیزی ایرانی نےانکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 سال کی عمر میں وہ فلم ’’ہم پنچھی ایک ڈال کے‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں فلم کی ٹیم کے ساتھ مدراس گئی ہوئی تھیں جہاں ان کے گارڈین ’’نذر‘‘ نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ڈیزی نے اپنے اوپر بیتی جانے والی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے بعد گارڈین نذرمیرے کمرے میں آیا اورمجھے ہراساں کرنے کے ساتھ مجھ پر تشدد بھی کیا اور دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر میں نے اس بارے میں کسی کو کچھ بھی بتایا تو وہ مجھے مار ڈالےگا۔
ڈیزی نے خود پر تشدد کرنے والے شخص کے بارے میں کہا کہ وہ اس وقت کی معروف گلوکارہ زہرا بائی امباوالی کا رشتے دار تھا، اداکارہ ڈیزی نے کہا کہ جس وقت میرے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا میں بہت چھوٹی تھی لیکن مجھے وہ کرب آج بھی یاد ہے۔ اگلی صبح میں روزانہ کی طرح شوٹنگ پر گئی جیسے میرے ساتھ کچھ ہوا ہی نہ تھا۔ برسوں گزرجانے کے باوجود میں اپنی ماں کو اس حادثے کے بارے میں بتانے کی ہمت نہ کرسکی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ سے چلتی کارمیں زیادتی کی کوشش
ڈیزی ایرانی نے مزید کہا کہ حادثے کے بعد وہ اپنی بہنوں ہنی اور مانیکا ایرانی کے لئے بہت زیادہ چوکنا ہوگئی تھیں۔
اداکارہ ڈیزی نے اپنی نوجوانی کا ایک اور بھیانک واقعہ شیئر کرتے ہوئے کہا جب وہ 15 سال کی تھیں تو ان کی والدہ نے انہیں ساڑھی پہنائی اور ایک پروڈیوسر ملک چند کوچر سے اس کے آفس میں اکیلے ملنے کیلئے بھیج دیا۔ اس پروڈیوسر نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: زرین خان کو زیادتی کی دھمکی
اتنے سال کی خاموشی کے بعد اب اس راز سے پردہ اٹھانے کے بارے میں اداکارہ ڈیزی نے کہا کہ وہ فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں کام کرنے والے تمام لوگوں کو اس بات سےآگاہ کرنا چاہتی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کے حوالے سے مزید محتاط ہوجائیں۔
واضح رہے کہ ڈیزی ایرانی بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار فرحان اور زویا اختر، کوریوگرافر فرح خان اور ساجد خان کی سگی خالہ ہیں۔ اداکارہ ڈیزی ایرانی شاہ رخ خان کی فلم ’’ہیپی نیوایئر‘‘، ’’شیریں فرہاد کی تو نکل پڑی‘‘ اور’’ہاؤس فل‘‘جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کےجوہر دکھا چکی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔