- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
بیٹے کی کامیابی پرجیکی شروف خوشی سے سرشار
ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار جیکی شروف اپنے بیٹے ٹائیگر شروف کی کامیابی پر خوشی سے جھومنے لگے۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں منفرد صلاحیتوں کی بدولت دیگر اداکاروں کو پیچھے چھوڑ جانے والے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف ان دنوں شہرت کی اُن بلندیوں پر ہیں جہاں کسی اداکار کو پہنچنے میں کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن خطرناک اسٹنڈز میں اکشے کمار اور ڈانس میں ہریتھک روشن جیسے نامور اداکاروں کو مات دینے والے نوجوان اداکار کی کامیابی پر ان کے والد جیکی شروف بھی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار جیکی شروف کا اپنے بیٹے ٹائیگر شروف کی مقبولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اُن لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے بیٹے کو اتنی محبت سے نوازا یہ تمام لوگوں کا خلوص ہے کہ وہ سب ٹائیگر سے محبت کرتے ہیں لیکن میرے لئے خوشی کا مقام یہ ہے کہ جب بھی میں باہر جاتا ہوں تو میں اپنے بیٹے کے نام سے پہچانا جاتا ہوں کہ میں ٹائیگر شروف کا والد ہوں جو کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
جیکی شروف کا بیٹے سے متعلق مزید کہنا تھا کہ فلم ’فلائینگ جیٹ‘ اور ’منا مائیکل‘ کی ناکامی کے بعد ٹائیگر ٹوٹ گیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ ٹائیگر ’باغی ٹو‘ کی ریلیز سے قبل بہت پریشان تھا لیکن فلم کی توقعات سے بڑھ کر کامیابی کے بعد ٹائیگر نے مجھے کہا تھا کہ ’میں اب سکون کی نیند سویا ہوں‘ جب کہ میں سب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے بیٹے کو کامیاب بنایا۔
#Baaghi2 biz at a glance…
Week 1: ₹ 112.85 cr
Week 2: ₹ 35.60 cr
Weekend 3: ₹ 7.20 cr
Total: ₹ 155.65 cr
India biz.
BLOCKBUSTER.— taran adarsh (@taran_adarsh) April 16, 2018
واضح رہے ٹائیگر شروف کی پہلی بلاگ بسٹر فلم ’باغی ٹو‘ صرف بھارت میں اب تک 155 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔