- روسی شہری کے بالوں کا مشکوک رنگ، پولیس نے جرمانہ عائد کردیا
- صحت مند زندگی کے لیے وقت کی تقسیم کیسی ہونی چاہیئے؟
- انسانوں کی طرح محسوس ہونے والی برقی جِلد
- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
کوچز کی توجہ مڈل آرڈر کو مستحکم بنانے پر مرکوز
کینٹربری: آئرلینڈاور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز کی تیاری کیلیے دوسرے روز بھی پاکستانی کرکٹرز کی پریکٹس کا سلسلہ جاری رہا جب کہ کوچز کی توجہ مڈل آرڈر کو مستحکم بنانے پر مرکوز رہی۔
آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز کی تیاری کیلیے قبل ازوقت کینٹربری میں ڈیرے ڈالنے والے پاکستانی کرکٹرز نے بدھ کو مشقوں کا آغاز کیا تھا،یہ سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا،کھلاڑیوں نے وارم اپ کے بعد جسمانی استعداد بہتر بنانے پر کام کیا،کوچز نے ٹیم کو مختصر فاصلے کی دوڑوں کے بعد جمپ اور دیگر وزرشوں میں سرگرم رکھا۔
فیلڈنگ پریکٹس میں اونچے اور کلوز کیچز کی الگ الگ مشق ہوئی،اوپنرز اظہر علی،سمیع اسلم،امام الحق اور فخرزمان کے بعد مڈل آرڈر کو مستحکم بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی گئی۔
بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نیٹ کے بہت قریب کھڑے ہوکر اسد شفیق، بابر اعظم اور حارث سہیل کے اسٹروکس چیک کرتے رہے۔ انھوں نے بیٹ ہاتھ میں پکڑکر آف اسٹمپ سے باہر جاتی گیندوں کا بہتر انداز میں سامنا کرنے کیلیے مشورے دیے،
مڈل آرڈر میں شامل بیٹسمین ایک نیٹ میں پیسرز کا سامنا کرنے کے بعد دوسرے میں اسپنرز کی گیندیں بھی کھیلتے رہے، حارث سہیل نے بیٹنگ کے بعد اسپن بولنگ کیلیے شاداب خان کو بھی جوائن کیا۔
ویزا مسائل کے سبب تاخیر سے اسکواڈ کو جوائن کرنے والے محمد عامر بدھ کو ٹریننگ میں شریک نہیں تھے، گذشتہ روز وہ نیٹ پر بھرپور ردھم میں نظر آئے، دوسرے پیسر راحت علی بھی بولنگ کوچ اظہر محمود کی خاص توجہ کا مرکز بنے، حسن علی اور محمد عباس نے لائن اور لینتھ بہتر بنائی۔
سردی کی وجہ سے چند کرکٹرز نے سوویٹرز اور کوچنگ اسٹاف کے کئی ارکان نے کیپس پہنے رکھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔