- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری ‘ کا تیسرا سیکوئل بنانے کا حتمی فیصلہ
ممبئی: بالی ووڈ کے ہدایت کار اندرا کمار نے مشہور زمانہ کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے سیکوئل بنانے کی تصدیق کردی۔
بالی ووڈ میں کامیڈی فلموں کو پروان چڑھانے والی فلم ’ہیرا پھیری‘ کو ریلیز ہوئے عرصہ بیت گیا لیکن آج بھی اس فلم کو دیکھا جائے تو بوریت محسوس نہیں ہوتی جس کی اصل وجہ فلم میں اکشے کمار، پاریش راول اور سنیل شیٹھی کی کیمسٹری ہے جنہوں نے اپنی کامیڈی سے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنادیا جب کہ یہ جوڑی ایک بار پھر فلم کے تیسرے سیکوئل میں تہلکہ مچانے کے لئے آرہی ہے۔
فلم پروڈکشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں اداکاروں کی رضامندی کے بعد اس پروجیکٹ(ہیرا پھیری) کو گزشتہ ماہ حتمی قرار دے دیا گیا تھا، اس بار ’مستی‘ اور ’دھمال‘ جیسی کامیڈی فلموں کے ہدایت کار اندرا کمار اپنے تجربات سے فلم ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے سیکوئل کو سر انجام دیں گے تاہم اس فلم کی شوٹنگ رواں سال کے اختتام پر شروع کی جائے گی جو اگلے سال کے فروری تک جاری رہے گی جب کہ فلم 2019 کے وسط میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
https://twitter.com/Indra_kumar_9/status/999275102201004033
معروف ہدایت کار اندرا کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے تیسرے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’نامور کامیڈین کے ساتھ فلم ہیرا پھیری کا پروجیکٹ شروع ہونے والا ہے جس کا مجھے بے صبری سے انتظار ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اداکار اکشے کمار نے فلم ’’ہیرا پھیری 3‘‘ کے لئے 50 کروڑ معاوضہ طلب کرلیا
اس سے قبل فلم کے تیسرے سیکوئل میں اکشے کمار کی جانب سے زیادہ معاوضہ طلب کرنے پر اُن کی جگہ جان ابراہم اور ابھیشیک بچن کو کاسٹ کرلیا گیا تھا جس کے بعد فلم کی شوٹنگ بھی شروع کردی گئی تھی تاہم ایک بار پھر اکشے کمار کو واپس فلم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں کامیڈی سے ہلچل مچانے والی فلم ’ہیرا پھیری‘ 2000 میں ریلیز کی گئی جس کی مقبولیت کی وجہ سے 2006 میں فلم کا دوسرا سیکوئل ’پھر ہیرا پھیری‘ بنایا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔