اداکار اکشے کمار نے فلم ’’ہیرا پھیری 3‘‘ کے لئے 50 کروڑ معاوضہ طلب کرلیا

ویب ڈیسک  بدھ 21 جنوری 2015
فلم مالکان نے اب اکشے کمار کی جگہ ابھیشک بچن یا جان ابراہم کو فلم کی کاسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی میڈیا فوٹو: فائل

فلم مالکان نے اب اکشے کمار کی جگہ ابھیشک بچن یا جان ابراہم کو فلم کی کاسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی میڈیا فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے فلم ’’ہیرا پھیرا تھری‘‘ میں اداکاری کے لئے 50 کروڑ کا معاوضہ طلب کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے ’’ہیرا پھیری تھری‘‘ میں کام کرنے کے لئے فلم مالکان سے 50 کروڑ کا معاوضہ طلب کرلیا جو ان کے بجٹ سے بالکل باہر تھا جس کے باعث انہوں نے فلم ’’ہیرا پھیری تھری‘‘ کے لئے اکشے کمار کی جگہ ابھیشک بچن یا جان ابراہم کو کاسٹ کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔