- اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری؛ 20 افراد شہید
- ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، آج حج پر جانا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں وائرل
- کرغز حکومت کی درخواست پر وزیر خارجہ سمیت پاکستانی وفد کا دورہ بشکیک منسوخ
- کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے گولی مار کر خودکشی کرلی
- وزیراعظم کی کرغزستان سے زخمی طلباء کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت
- لاہور؛ سب انسپکٹر کا ٹریفک اسسٹنٹ پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا
- 565 میٹرک ٹن چینی، سگریٹ، کپڑا، ایرانی تیل برآمد کرلیا گیا
- ایف بی آر کے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کیخلاف تحقیقات کا حکم
- پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان
- غزہ میں جھڑپوں اور دھماکوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 4 شدید زخمی
- حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے
- این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری
- وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی
- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
بھارت کا انٹرنیشنل اسنوکر ایونٹس کی میزبانی سے انکار
کراچی: بھارت نے دفاعی چیمپئن ہونے کے باوجود دو انٹرنیشنل اسنوکر ایونٹس کی میزبانی سے انکارکردیا۔
ایشین کنفیڈریشن آف بلیئرڈ اسپورٹس نے بھارت کی درخواست پر چھٹی ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ اور 7 ویں 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ ملتوی کردی،دونوں ایشیائی اسنوکر مقابلے ہفتے سے چندی گڑھ میں شروع ہونا تھے، 29 جون تک جاری رہنے ان ایونٹس کے التوا کا فیصلہ ٹیموں کی تعداد کم ہونے کی و جہ سے ہوا۔
پاکستان، ایران، افغانستان کی ٹیموں کو ویزے جاری نہیں ہو سکے، محض 9 ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کی، اے سی بی ایس کے قواعد کے تحت کم ازکم کم 12 ٹیموں کی شرکت لازمی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسنوکرایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پاکستان اسنوکر ٹیم کو وزارت خارجہ نے دونوں ایونٹس میں شرکت کے لیے این او سی دینے سے معذرت کرلی، این او سی کے عدم اجرا کے سبب ویزوں کے لیے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن سے بروقت رجوع نہیں کیا جاسکا۔
منور شیخ نے کہا کہ این او سی کے اجراکے لیے وزارت خارجہ سے دوبارہ تحریری درخواست کی ہے، دونوں ایونٹس کے لیے نئی تاریخ مقرر کیے جانے کے بعد بھارتی ویزوں کے لیے کوشش کی جائے گی۔
انھوں نے مزیدکہا کہ مذکورہ دونوں ایشین ایونٹس میں شرکت کے لیے پاکستان کی جانب سے بھرپور تیاری کی گئی تھی،ان مقابلوں میں پاکستان کی 5 رکنی ٹیم نے شرکت کرنا تھی، ان میں چار کیوئسٹ سابق عالمی چیمپئن اورقومی نمبر 1 محمد آصف، قومی نمبر 3 بابر مسیح، قومی نمبر 4 محمد بلال اور قومی نمبر 10 اسجد اقبال بھی شامل تھے جبکہ شبیر احمد نے منیجرکی ذمہ داری ادا کرنا تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔