- خود کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، ملک ریاض
- غزہ؛ گھات لگائے حماس کے جانبازوں نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو قیدی بنالیا
- وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، معاملات ملکر حل کرنے پر اتفاق
- بھارت کے گیمنگ زون میں خوفناک آتشزدگی؛ بچوں سمیت 27 افراد ہلاک
- پشاور میں فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن اور ایک جوان شہید
- شدید گرمی کے باعث وفاق اور کے پی کے اسکولوں میں اوقات کار تبدیل
- امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا
- افغانستان سے آئے غیر ملکی اسلحے کے بلوچستان میں استعمال کے ثبوت سامنے آگئے
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج، ٹریفک معطل
- کراچی میں مسلح ملزمان شہری کو گاڑی سمیت اغوا کر کے فرار
- کراچی میں خواتین سے لوٹ مار میں ملوث میاں بیوی گرفتار
- پی پی ایل اور ایف ڈبلیو او کے درمیان معدنی وسائل کی تلاش کا معاہدہ
- لنکا لیگ کو کرپشن کا گڑھ قرار دیا جانے لگا
- لاہور میں شدید گرمی، پارہ 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
- سعودی ولی عہد جلد ایران کا دورہ کریں گے؛ ایرانی میڈیا کا دعویٰ
- پاکستانی امپائرز ورلڈکپ میں بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کے خواہاں
- برطانیہ میں جنگ عظیم دوم کا تاریخی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
- ڈومیسٹک کرکٹ کی سرگرمیاں بڑھانے پر غور
- ایک سال کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی قرار
- خیبرپختونخوا حکومت کا عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرض لینے کا فیصلہ
سنجے دت کی بیٹی ’سنجو‘ سے ناخوش
ممبئی: سنجے دت کی پہلی بیٹی تریشالا دت اپنے والد کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ سے ناخوش ہیں۔
بالی ووڈ میں بابا کے نام سے مشہور سنجے دت کی پہلی بیٹی تریشالا دت اپنے والد کی زندگی پر بننے والی فلم سے خوش دکھائی نہیں دیتی یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلم ’سنجو‘ کے حوالے سے اب تک کسی قسم کا رد عمل نہیں دیا حالانکہ رنبیر کپور کی اداکاری میں بننے والی فلم ’سنجو‘ نے صرف 5 دن میں ریکارڈ بک الٹ پلٹ کردی اور ہدایت کار سمیت پوری ٹیم فلم کی کامیابی کے لیے ہر طرف سے داد وصول کررہے ہیں لیکن ایسے میں تریشالا دت کا کوئی ردعمل نہ دینا حیران کن ہے۔
تریشالا دت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وہ اپنے والد کی حوصلہ افزائی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی جب کہ سنجے دت کی جیل سے رہائی کے بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم ’بھومی‘ کی پروموشن میں بھی تریشالا نے کوئی کسر نہ چھوڑی تھی اور اس کے علاوہ وہ آئے دن سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے والد کی تصاویر شیئر کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرتی رہتی ہیں لیکن ’سنجو‘ کی ناقابل یقین کامیابی کے باوجود تریشالا کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق فلم ’سنجو‘ میں تریشالا اور ان کی والدہ یعنی سنجے دت کی پہلی بیوی کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا اور اسی بات کو لے کر وہ ناخوش ہیں تاہم انہوں نے اب تک اس بات کا اظہار نہیں کیا۔
خیال رہے سنجے دت کی پہلی شادی ریچا شرما سے ہوئی جن سے ان کی ایک ہی بیٹی تریشالا دت ہیں اور ان کی دوسری بیوی سے کوئی اولاد نہیں تاہم سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم میں ان دونوں شادیوں کا تذکرہ نہیں کیا گیا بلکہ صرف ان کی تیسری بیوی منیاتا دت کو دکھایا گیا۔
#Sanju is UNSTOPPABLE… Expected to cross ₹ 200 cr today [Thu]… Will be Ranbir’s first film in ₹ 200 cr Club… Fri 34.75 cr, Sat 38.60 cr, Sun 46.71 cr, Mon 25.35 cr, Tue 22.10 cr, Wed 18.90 cr. Total: ₹ 186.41 cr. India biz.
— taran adarsh (@taran_adarsh) July 5, 2018
واضح رہے فلم ’سنجو‘ نے صرف 5 دن میں 186 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے نہ صرف رنبیر کپور کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی بلکہ اسے 2018 کی کامیاب ترین فلم کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔