پاکستانی امپائرز ورلڈکپ میں بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کے خواہاں

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 26 مئ 2024
تینوں نے ورلڈکپ میں بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا عزم ظاہر کیا، علیم ڈار۔ فوٹو:فائل

تینوں نے ورلڈکپ میں بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا عزم ظاہر کیا، علیم ڈار۔ فوٹو:فائل

لاہور: ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار 3 پاکستانی امپائرز فرائض سر انجام دیں گے۔

امپائرز کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، انٹرنیشنل پینل کے آصف یعقوب اور راشد ریاض امریکا و ویسٹ انڈیز میں ہونے والے میگا ایونٹ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کیلیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے

پی سی بی پوڈ کاسٹ میں سینئر علیم ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے تینوں نے ورلڈکپ میں بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا عزم ظاہر کیا، انھوں نے اپنے کیریئر اورزندگی کے مختلف تجربات بھی شیئر کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔