- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
- چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب
- احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام
- سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
- شمال سے جنوب! غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہے، اقوام متحدہ
- مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم
- پی ایس ایل، 4 پلے آف غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز
- پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع
- راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں خیبر پختونخوا سے برآمد
- پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق
- بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد
گھر میں اسلحہ رکھنے کی بہت بڑی قیمت چکائی، سنجےدت
ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھر میں اسلحہ رکھنے کی بہت بڑی قیمت چکائی اور اس ایک عمل نے ان کی زندگی برباد کردی۔
سنجے دت کانام 1993 میں ہونے والے ممبئی حملوں میں سامنے آیا تھا اور اس دوران ان کے گھر سے اے کے 56 رائفل برآمد ہوئی تھی۔ جس کے بعد انہیں دہشتگردی اور تباہ کن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث مجرم قراردیاگیا تھا اور اسی کیس میں انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
اداکار سنجے دت نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران خود پرلگنے والے دہشتگردی کے الزامات اور جیل جانے کے واقعات پر بات کی۔ سنجے دت نےکہا کہ انہوں نے گھرمیں بندوق رکھنے کی بہت بڑی قیمت چکائی ہے اور اس واقعے نےان کی زندگی تباہ کردی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’سنجو‘ چھٹی کامیاب ترین فلم
سنجے دت نے کہا کہ ان کی زندگی پر فلم بنانے کا خیال سب سے پہلے ان کی بیوی مانیتا دت کے ذہن میں آیاتھا جس کے بعد انہوں نے ہدایت کار راجکمار ہیرانی سے اس بارے میں بات کی، اس وقت سنجے دت جیل میں تھے، سنجے دت نے فلمسازوں کو اپنی زندگی، اپنی پہلی بیویوں ریحا اوریچا اور اپنی زندگی میں آنے والی دیگر خواتین سے متعلق تمام باتیں بتائیں۔
تاہم فلمسازوں نے فیصلہ کیاکہ وہ فلم میں ان کی زندگی کے کون سے پہلوؤں کو دکھائیں گے۔ فلمسازوں نے فلم کے لیے ان کی زندگی کے اہم ترین واقعات کا انتخاب کیا، جب کہ دیگر واقعات فلم کی طوالت کے باعث نہیں دکھائے گئے۔
واضح رہے کہ راجکمار ہیرانی سنجے دت کے قریبی دوست مانے جاتے ہیں وہ فلم’’سنجو‘‘کے ذریعے سنجے دت کے ان پہلوؤں کو سامنے لائے ہیں جن سے لوگ واقف نہیں تھے تاہم بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اس فلم کے ذریعے راجکمار ہیرانی نے سنجے دت کی خراب امیج کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔