- علی امین گنڈاپور نے لوڈشیڈنگ میں کمی کیلیے وفاق کو ڈیڈ لائن دے دی
- کراچی میں درجہ حرارت 39.9 ڈگری، دادو میں 48.5 ڈگری ریکارڈ
- پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا
- مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کرکے ساتھی کو رہا کروالیا؛ 2 افسران ہلاک
- پاک فوج کے شہید میجر بابر نیازی میانوالی میں سپرد خاک
- اسرائیل کا لبنان میں کار پر ڈرون حملہ؛ حزب اللہ کے کمانڈرز شہید
- حکومت مستعفی ہو، فوج انتخابات سے دور رہے، مولانا فضل الرحمان
- اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر ختم کرے؛ یورپی یونین کا مطالبہ
- ملک میں کسانوں کیلئے بڑی خبر، یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پہلے پی آئی اے کی نجکاری ہوگی، ٹی وی پر براہ راست دکھائیں گے، وفاقی وزیرسرمایہ کاری
- الجزائر؛ 26 سال سے لاپتا شخص قریبی گلی سے مل گیا
- مسلم لیگ (ن) کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی، رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
- اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
- بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان
- لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج
- سندھ میں رواں برس 5 ماہ میں بچوں سمیت 150 شہری اغوا
- جاپان میں چلتی ٹرین کے اندر سانپ نکل آیا
- آپریشن سے پیدا ہونے والے بچوں میں خسرہ کیخلاف قوتِ مدافعت کم ہوتی ہے
فلمی سین میں سری دیوی کو نہ پہچاننے پر مداحوں کی رشی کپور پر کڑی تنقید
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو نہ پہچاننے پر بُری طرح کڑی تنقید کا نشانہ بن گئے۔
بالی ووڈ اداکار رشی کپور اداکاری کے ساتھ ساتھ بے معنی تبصروں کی بدولت سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنے بے باک مؤقف کے باعث متعدد دفعہ تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اپنے منفی رویئے اور عدم برداشت کی وجہ سے صحافیوں اور مداحوں پر بھی تشدد کر چکے ہیں۔
اس بار رشی کپور کو اُس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنے ساتھ موجود ایک ویڈیو میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو پہچاننے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور نے ٹویٹر پر اپنی اور اداکارہ سری دیوی کی چند سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے پوچھا کہ یہ فلم کون سی ہے اور اس ویڈیو میں موجود اداکارہ کون ہیں میں پہچان نہیں سکا۔
What film is this? And I cannot recognise the actress with me! https://t.co/NpZlqurrq8
— Rishi Kapoor (@chintskap) August 4, 2018
صف اول کی اداکارہ کے ساتھ فلم ’چاندنی، ’نگینہ‘ اور ’گرو دیو‘ جیسی مشہور فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رشی کپور کی سمجھ سے بالاتر ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کسی نے انہیں بڑھتی ہوئی عمر کا طعنہ دیا تو کسی نے انہیں شراب نوشی کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بیمار ذہن قرار دیا۔
Nobody would have recognised you if she had not worked with you in Nagina and Chandni.
— Deepa Bhatia (@_DeepaBhatia) August 4, 2018
دیپا بھٹیا نامی صارف نے کہا کہ ’آج آپ کو کوئی نہیں پہچانتا اگر آپ سری دیوی کے ساتھ نگینہ اور چاندنی جیسی فلموں میں کام نہ کرتے۔
too much alchol consumption is injurious to health !!
— Rohit Pungalia (@RohitPungalia) August 4, 2018
ایک شہری روہت پنگالیا نے رشی کپور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شراب کا کثیر استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔
https://twitter.com/bsmtool/status/1025617809697636352
کلبیر سنگھ نے کہا کہ ویڈیو میں موجود اداکارہ سری دیوی ہیں جب کہ اُن کے ساتھ کھڑے اداکار کو نہیں پہچان سکا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: رشی کپور نے بیٹے کے لیے راجکمار ہیرانی کی ماں کے پاؤں پکڑ لیے
واضح رہے کہ بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کچھ ماہ قبل دبئی کے ہوٹل میں ٹب میں ڈوب جانے کے باعث ہلاک ہوگئی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔