- فوج کو متنازع بنانے کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے، سینیٹر فیصل واوڈا
- وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
بھارت میں نئے گلوکاروں سے مفت گیت ریکارڈ کرانے کا رجحان
لاہور: بالی ووڈ میں نئے اورپرانے گلوکاروں کی آوازوں میں بنا کسی سیچوایشن ’’تھوک کے حساب‘‘ سے گیت ریکارڈ کرانے کا رجحان زورپکڑنے لگا۔ نئے گلوکاروں کوبالی وڈمیں چانس دینے کے نام پرمفت گیت ریکارڈ کروائے جا رہے ہیں جب کہ سینئرگلوکاروں کو معاوضہ ادا کیاجارہا ہے۔
مختلف فلمساز اداروں کے ساتھ وابستہ معروف اورغیرمعروف موسیقاردھنیں ترتیب دینے میں مصروف ہیں جب کہ ذاتی ریکارڈنگ اسٹوڈیومیں آئٹم سانگ سمیت مختلف اندازکے گیت ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔ جن کو فلموں کی مختلف سیچوایشنز میں استعمال کیا جانے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق بالی وڈ میں گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران ایک نیارجحان دیکھنے میں آیا ہے کہ معروف فلمساز ادارے مختلف چینلزکے رئیلٹی پروگراموں میں سامنے آنیوالے ٹیلنٹ سے معاوضہ کے بغیرہی کئی کئی گیت ریکارڈ کروا کر رکھ رہے ہیں ۔
اس موقع پرنوجوان گلوکاروں کو یہ تک نہیں بتایاجاتا کہ یہ گیت کون سی فلم میں آئے گا یا یہ گیت کس طرح کی سیچوایشن پرفلمبند ہوگا۔ ان کو گیت کے بول اوردھن بتائی جاتی ہے جس کے بعد بالی وڈ میں آنے کے خواہشمند نوجوان ٹیلنٹ ان گیتوں کو ریکارڈ کرتاچلا جاتا ہے۔اسی طرح بہت سے معروف موسیقاربھی مقبول گلوکاروں کی آوازوں میں مختلف اندازکے گیت ریکارڈ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اس سلسلہ میں انھیں باقاعدہ معاوضہ اداکیا جارہا ہے لیکن انھیں بھی یہ معلوم نہیں ہوتا کہ یہ کونسی فلم میں ریکارڈ کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔