- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر اور وزرا کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار؛ دعاؤں کی اپیل
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
- آکسفورڈ یونی ورسٹی میں فلسطین کیلئے موت کا احتجاج
- اسکولوں میں ٹیلی اسکوپس نصب کرنے کا منصوبہ
- اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری؛ 20 افراد شہید
- ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، آج حج پر جانا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں وائرل
نشے کیلئے خود کو ’کوبرا‘ سانپ سے ڈسوانے والا بھارتی شخص
راجستھان: بھارت سے یہ حیرت انگیز خبر آئی ہے کہ نشے کے عادی ایک شخص کو جب کسی نشے میں سرور نہ ملا تو اس نے دنیا کے خطرناک ترین سانپ کوبرا سے خود کو ڈسوانا شروع کردیا، اب وہ کوبرا سے اپنی زبان پر ڈسواتا ہے جس سے اس پر نشہ طاری ہوجاتا ہے۔
اس خبر کی تفصیل بھارتی سائنسی رسالے، انڈین جرنل آف سائیکولوجیکل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوبرا سانپ کا زہر زمین پر طاقتور ترین نیورو ٹاکسن (اعصابی زہر) ہوتا ہے جو 20 انسانوں یا ایک ہاتھی تک کو ہلاک کرسکتا ہے لیکن راجستھان کا رہائشی نشے کےلیے کوبرا سانپ کو بار بار اپنی زبان پر ڈسواتا ہے۔
33 سالہ نامعلوم شخص نے 15 سال کی عمر میں تمباکو نوشی پھر 18 سال میں شراب پینی شروع کی۔ اس کے بعد وہ طرح طرح کے نشے استعمال کرتا رہا لیکن کچھ وقت بعد اس پر ہر نشہ بے اثر ہوتا رہا اور اس کا سرور جاتا رہا ہے۔ اس کے بعد اس نے کوبرا سانپ کا رخ کیا اور یہ سلسلہ کئی برس سے جاری ہے۔
اپنی نوعیت کے اس منفرد واقعے میں اس شخص کی کوبرا سانپ کی جانب توجہ اس کے ایک دوست نے کرائی تھی جو خود سستے نشے کے لیے کوبرا کا ڈنک استعمال کرتا رہا ہے۔ دونوں نے اعتراف کیا کہ یہ عمل بہت طاقت ور ہے اور ان کے نشے کی تسکین ہوجاتی ہے۔
اس نے بتایا کہ زبان پر کوبرا کے دانت گڑھنے کے بعد جسم میں جھٹکے لگتے ہیں، نظر دھندلاتی ہے اور ایک گھنٹے تک ہوش نہیں رہتا اور بینائی متاثر ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد اگلے تین سے چار ہفتوں تک بہت مزہ آتا ہے اور احساس جاگ اٹھتے ہیں۔ یہ نشہ دنیا کے تمام نشوں سے زیادہ طاقت ور ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔