- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
- شمال سے جنوب! غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہے، اقوام متحدہ
- مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم
- پی ایس ایل، 4 پلے آف غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز
- پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع
- راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد
- پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق
- بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد
- جُھنڈ میں آزادانہ اڑنے والی روبوٹک مکھیاں
- محکمہ انسداد دہشتگردی کی بڑی کارروائی، دو اہم دہشتگرد ہلاک
- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے درمیان نیا تجارتی معاہدہ طے پاگیا
واشنگٹن: امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے درمیان پرانے تجارتی معاہدے ’نافٹا‘ کی جگہ نیا تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور کینیڈا کے ساتھ ساتھ اس تجارتی معاہدے میں میکسیکو بھی شامل ہے۔ اس معاہدے کو یونائیٹڈ اسٹیٹس، میکسیکو، کینیڈا ایگریمنٹ (USMCA) کا نام دیا گیا ہے۔ اس تجارتی معاہدے سے امریکا کی کینیڈا کی ڈیری مصنوعات تک رسائی میں اضافہ ہو جائے گا۔
امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے اعلیٰ حکام نے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے۔ تاہم طے پانے والے معاہدے کے مندرجات کو منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے۔ یہ معاہدہ نافٹا (North American Free Trade Agreement) کی جگہ لے گا۔ نافٹا کی تبدیلی کے لیے امریکی صدر کئی عرصے سے کوشاں تھے۔
تجارتی معاہدہ طے پانے کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ 21 ویں صدی کی ضروریات سے ہم آہنگ ایک جدید ترین معاہدہ ہے۔ یہ معاہدہ مزدوروں، کسانوں اور تاجروں کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ جس سے خطے کی معیشت میں انقلاب برپا ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نافٹا معاہدے سے نالاں تھے اور اس کی جگہ کوئی نیا اور جدید خطوط پر استوار معاہدہ کرنا چاہتے تھے۔ نافٹا کے تحت ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی تجارت ہوتی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔