منشا پاشا کا ’کوک اسٹوڈیو‘ کو معیار پر کام کرنے کا مشورہ

شوبز رپورٹر  جمعرات 25 اکتوبر 2018
منشا پاشا نے شوبز انڈسٹری کی خواتین پر تنقید کرتے اچھا بولنے کا مشورہ دیا ۔ فوٹو: فائل

منشا پاشا نے شوبز انڈسٹری کی خواتین پر تنقید کرتے اچھا بولنے کا مشورہ دیا ۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  اداکارہ منشا پاشا نے شوبز انڈسٹری کی خواتین پر تنقید کرتے ہوئے انھیں اچھا بولنے کا مشورہ دے ڈالا ہے۔

منشا پاشا نے ٹوئٹر پر اپنے متعدد پیغامات میں گلوکارہ مومنہ مستحسن، اداکارہ حرا مانی اور ماڈل صدف کنول کے حالیہ بیانات کو نشانہ بنایا اور سب سے پہلے ٹوئٹر پر کوک اسٹوڈیو سیزن 11میں پیش کیے گئے گانے ’کوکو کورینا‘ پر اظہار خیال کیا، جس کی گلوکاری مومنہ مستحسن اور اداکار احد رضا میر نے کی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ کوک اسٹوڈیو کے آئندہ سیزن میں شہرت یا خوبصورتی کے بجائے نئے اور اچھے گلوکاروں کو فن کا جوہر دکھانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

منشا پاشا کا مزیدکہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کوک اسٹوڈیو سیزن1کے پروڈیوسر روحیل حیات واپس آجائیں، کیونکہ ہم اختتام خوشگوار چاہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔