- ہیلی کاپٹر حادثے سے چند لمحوں قبل ایرانی صدر کی آخری تصویر منظرعام پر آگئی
- راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے
- وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- طورخم سرحدی گزرگاہ پیدل آمدوفت کے لیے بحال
- پنجاب میں شدید گرمی؛ 25 مئی سے اسکولوں کی چھٹیوں کا فیصلہ
- تعلیمی نظام میں اخلاقی تعلیم کا فقدان
- اسلام آباد ؛ فلسطین کے حق میں دھرنے پر گاڑی چڑھا دی گئی، 2 مظاہرین جاں بحق
- ایرانی صدر حادثہ؛ صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، پاکستانی پرچم سرنگوں
- درہ آدم خیل سے کراچی آن لائن اسلحہ سپلائی کرنے والے 2 کارندے گرفتار
- ججز کی تعیناتی؛ لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو آخری موقع
- آزادی مارچ سے متعلق کیس میں عمران خان، اسد عمر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما بری
- ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی
- وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا
- 100 سال سے زائد پُرانے 20 ہزار سِکوں کی نیلامی کا اعلان
- مریخ پر انسانوں کو لے جانے والے تیز ترین راکٹ پر کام شروع
- پاکستانی مینز کرکٹرز ویمنز ٹیم کا حوصلہ بڑھانے لگے
- کینسر کے آخری اسٹیج میں علاج ’بیکار‘ ہوجاتا ہے، تحقیق
- مالی معاملات پر اختلاف، تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام بند
- بینک اقتصادی ترقی کیلیے ترجیحی شعبوں سے تعاون بڑھائیں، وزیر خزانہ
وزیراعظم عمران خان کے دورے سے نئے باب کا آغاز ہوگا، چین
بیجنگ: چینی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ ترقی، تعلقات اور تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی دفتر خارجہ لوکانگ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان چینی ہم منصب کی دعوت پر 2 نومبر کو چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ رہے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورے سے پاک چین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور دو طرفہ معاشی ترقی کے لیے نئے تعلقات کی بنیاد رکھی جائے گی۔ پاکستانی وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ خطے میں سیاسی صورت حال میں تبدیلی اور عالمی منظر نامے میں ہونے والی نئی صف بندی کے باوجود چین اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ شنگھائی میں آئندہ ہفتے درآمدات کے حوالے سے ایک بڑی تجارتی نمائش منعقد ہونے جارہی ہے جس میں 18 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔