- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
بھارت میں خاتون کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو کیلیں، نٹ بولٹس اور سیفٹی پن برآمد
ممبئی: بھارت میں ڈاکٹرز نے 40 سالہ خاتون کے معدے سے کیلیں، نٹ بولٹ، سیفٹی پن، چین، منگل سوتر اور بریسلیٹ نکالے ہیں جن کا مجموعی وزن ڈیڑھ کلو گرام ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کی 40 سالہ خاتون سنگیتا کو پیٹ میں شدید درد کے سبب سول اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ایکسرے کے بعد معدے میں دھاتی گچھے کا انکشاف ہوا۔ یہ گچھا دراصل مختلف چین، منگل سوتر اور کیلوں وغیرہ کے باعث بنا تھا۔
ڈاکٹرز نے مریضہ کے معدے کو صاف کیا تو اس میں سے ایک انچ لمبی کیلیں، نٹ بولٹس، سیفٹی پن، منگل سوتر، چین اور دیگر اشیاء نکلیں جن کا مجموعی وزن ڈیڑھ کلو گرام کے لگ بھگ ہے۔ ایک سیفٹی پن معدے کی دیوار میں پیوست ہوگئی تھی۔
سنگیتا ایک ذہنی مریضہ ہے جس کے اہل خانہ کی کوئی معلومات نہیں ہے اور وہ سڑکوں پر ہی رہتی تھی، لوگوں نے پکڑ کر ذہنی امراض کے اسپتال میں داخل کیا تھا جہاں پیٹ میں شدید درد کی شکایت کے باعث مریضہ کو سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی عادات میں غیرمعمولی تبدیلی ذہنی مرض ہے، ایسے مریضوں میں تیز دھار دھاتی اشیاء جیسے پن، کیلیں وغیرہ نگلنے کا رجحان دیکھنے میں آتا ہے اس عادت بد کو Acuphagia کا نام دیا گیا ہے۔ کھانے پینے کی ایسی عادات کے حامل افراد کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔