- بھارت کے گیمنگ زون میں خوفناک آتشزدگی؛ بچوں سمیت 27 افراد ہلاک
- پشاور میں فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن اور ایک جوان شہید
- شدید گرمی کے باعث وفاق اور کے پی کے اسکولوں میں اوقات کار تبدیل
- امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا
- افغانستان سے آئے غیر ملکی اسلحے کے بلوچستان میں استعمال کے ثبوت سامنے آگئے
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج، ٹریفک معطل
- کراچی میں مسلح ملزمان شہری کو گاڑی سمیت اغوا کر کے فرار
- کراچی میں خواتین سے لوٹ مار میں ملوث میاں بیوی گرفتار
- پی پی ایل اور ایف ڈبلیو او کے درمیان معدنی وسائل کی تلاش کا معاہدہ
- لنکا لیگ کو کرپشن کا گڑھ قرار دیا جانے لگا
- لاہور میں شدید گرمی، پارہ 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
- سعودی ولی عہد جلد ایران کا دورہ کریں گے؛ ایرانی میڈیا کا دعویٰ
- پاکستانی امپائرز ورلڈکپ میں بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کے خواہاں
- برطانیہ میں جنگ عظیم دوم کا تاریخی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
- ڈومیسٹک کرکٹ کی سرگرمیاں بڑھانے پر غور
- ایک سال کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی قرار
- خیبرپختونخوا حکومت کا عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرض لینے کا فیصلہ
- وزیراعظم سے پیپلز پارٹی وفد کی ملاقات، بجٹ کے حوالے سے مشاورت
- واٹس ایپ نے پروفائل فوٹو فیچر کی آزمائش شروع کر دی
- مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں، تحقیق
ہم مغرب کی اندھا دھند نقل کرتے ہیں، جاوید اختر
لاہور: نامور بھارتی شاعر اوراسکرپٹ رائٹر جاوید اختر کا کہنا ہے کہ پاک و ہند میں ہر شخص گلوکار ہے اور یہاں گیت سننے کا رجحان ہے تاہم ہم لوگ مغرب کی اندھا دھند نقل کرتے ہیں۔
لاہور میں فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کے دوسرے روز ایک نشست کے دوران جاوید اختر نے کہا اردو زبان انتہائی مشکل ہے، 12 سال کی عمر میں اچھی شاعری کی سمجھ آچکی تھی، اس کے باوجود کافی برس تک شعر کہنے کی ہمت نہ ہوئی۔
جاوید اختر نے کہا شاعر کو کبھی کبھی کڑوی بات بھی کہنی چاہئے، اشعار سے لوگوں کے ایمان بدل جاتے ہیں، اس پر مجھے اعتراض ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں ہر شخص گلوکار ہے اور یہاں گیت سننے کا رجحان ہے، جب کہ مغرب میں میوزک سننے کے لئے نہیں بلکہ ڈانس کیلئے بنایا جاتا ہے، تاہم ہم لوگ مغرب کی اندھا دھند نقل کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی شہرہ آفاق فلم ’شعلے‘ کے حوالے سے کہا شعلے ایک ایسی فلم تھی جس کے تمام کردار آج بھی مقبول ہیں۔
بھارتی نغمہ نگار نے دوران تقریب دوبارہ فلم اسکرپٹ لکھنے کی خبر سنائی جب کہ ان کی کتاب ’ترکش‘ منٹوں میں فروخت ہوگئی، جاوید اختر بھارت سے 65 کتابیں لائے ہیں۔
واضح رہے کہ جاوید اختر اپنی اہلیہ شبانہ اعظمی کے ساتھ واہگہ بارڈر کے راستے فیض میلے میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر لاہور آئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔