- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا
- حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار
- عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل سمیت 3 جاں بحق
- سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم
- حسن علی کی سلیکشن! آفریدی بھی حیران رہ گئے
- بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی
- اسلام آباد میں رہنے والے چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب، سکیورٹی سخت کردی گئی
- گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف
کوالکم نے اگلے سال فائیوجی اور اے آئی پروسیسر کا اعلان کردیا
سان ڈیاگو: پوری دنیا اگلے سال اسمارٹ فون میں تین تبدیلیوں کی شدت سے منتظر ہے: اول، فائیوجی، دوم اے آئی یا مصنوعی ذہانت اور سوم کئی لینس والے کیمرے، تاہم پہلی دو تبدیلیوں کے لیے مناسب ہارڈویئر کی تلاش تھی اور اس تناظر میں اسمارٹ فون کے لیے پروسیسربنانے والی مشہور کمپنی کوالکم نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے برس فائیو جی سپورٹ کرنے والی چپ فروخت کے لیے پیش کرے گی۔
کوالکم کے مطابق اسنیپ ڈریگن 855 پروسیسر میں فائیو جی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( مصنوعی ذہانت) یا مختصراً اے آئی کے مکمل لوازمات موجود ہوں گے۔ اس اہم اعلان کے بعد اب توقع کی جارہی ہے کہ اگلے برس کے آخر تک اولین فائیوجی فون استعمال ہوسکیں گے تاہم اس کا انحصار خود سیل فون کمپنیوں پر ہوگا کہ آیا وہ اس کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔
ہر سال کوالکم اپنے موبائل فون پروسیسر کا اعلان کرتی ہے جو اگلے 12 برس تک اینڈروئڈ فونز کی زینت بنے رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کوالکم کمپنی کو اب تک کوئی بھی شکست نہیں دے سکا ہے۔ اگلے سال کے لیے اسنیپ ڈریگن 855 سسٹم آن اے چپ (ایس او سی) ہوگا جو فائیو جی کو سپورٹ کرتا ہے
تجزیہ کاروں کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی اسمارٹ فون مواصلات میں ڈیٹا ٹرانسفر کے لحاظ سے ایک انقلاب ہوگی۔ جس میں ڈیٹا کی رفتار کئی گنا بڑھ جائے گی اور اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ میں انقلابی تبدیلی رونما ہوگی۔ اس میں اے آئی کے لیے ایک بالکل نیا انجن شامل کیا گیا ہے۔ اس لحاظ سے آگمینٹڈ ریئلٹی، تصاویر اور آواز کی شناخت کو گویا پر لگ جائیں گے۔
یہ پروسیسر اپنے پہلے اسنیپ ڈریگن 845 سے تین گنا برق رفتار ہوگا۔ بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ اسے بنانے کے لیے سات نینومیٹر پر تیاری کا عمل استعمال کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔