- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- شہباز شریف اور بلاول حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کردیں، فضل الرحمان
گوگل میپ کو فالو کرتے ہوئے کار 30 فٹ گہرے گڑھے میں جاگری
کیرالا: بھارت میں گوگل میپ کو فالو کرتے ہوئے ایک کار 30 فٹ گہرے گڑھے میں جاگری جس کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ بھارتی ریاست کیرالا میں پیش آیا جہاں کار سوار تین دوست راستے میں پل کی تعمیر کی غرض سے کیے گئے 30 فٹ گہرے گڑھے میں جا گرے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور گوگل میپ کے ذریعے منتخب کیے گئے روٹ کو فالو کررہا تھا کہ اسے احساس ہوا کہ تاریکی کی وجہ سے آگے کوئی سڑک دکھائی نہیں دے رہی جس پر اس نے گاڑی کی رفتار کم کردی لیکن اس وقت تک دیر ہوچکی تھی کیونکہ گاڑی گڑھے کے عین کنارے پر رکی تھی۔
ڈرائیور نے فوری طور پر گاڑی کو واپس موڑا تو اس دوران گاڑی پانی سے بھرے گڑھے میں جاگری، پانی 10 فٹ گہرا تھا اور پوری گاڑی پانی میں ڈوب چکی تھی اور تینوں دوست گاڑی کے اوپر چڑھ کر مدد کے لیے پکار رہے تھے۔
چیخ و پکار سن کر مقامی افراد مدد کو پہنچے جنہوں نے انہیں گڑھے سے باہر نکالا اور ریسکیو کے دوران انہیں چوٹیں بھی آئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔