- فوج کو متنازع بنانے کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے، سینیٹر فیصل واوڈا
- وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
پریانکا چوپڑا کے بعد پرینیتی چوپڑا بھی شادی کیلئے تیار
ممبئی: اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بعد ان کی بہن اوربالی ووڈ کی خوبرواداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی شادی کے لیے تیارہیں۔
بالی ووڈ میں ابھی تک شادی سیزن ختم نہیں ہوا ہے پہلے دپیکا اور رنویر، پھر پریانکا چوپڑا اورنک جونزاورتین روز قبل کامیڈین کپل شرما شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ کپل کی شادی کے بعد کہا جارہا تھا کہ اب بالی ووڈ میں شادی سیزن ختم ہوگیا لیکن اب اچانک پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبر منظر عام پرآگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اپنے مبینہ گہرے دوست چیرٹ دیسائی کے ساتھ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ پرینیتی اور چیرٹ کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گزشتہ برس 2017 میں آئی تھیں۔ چیرٹ کا تعلق بھی بالی ووڈ سے ہے تاہم وہ بطور اداکارنہیں بلکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بالی ووڈ سے وابستہ ہیں۔
چیرٹ نے اداکار ہریتھیک روشن اورپریانکا چوپڑا کی 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اگنی پتھ‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا تھا بعد ازاں پرینیتی اور چیرٹ 2016 میں ایک کنسرٹ کے دوران ملے تھے اور2017 میں دونوں ایک دوسرے کے نزدیک آئے تاہم پرینیتی نے چیرٹ کے ساتھ تعلقات پر ہمیشہ خاموشی اختیار کیے رکھی۔
پرینیتی کے مبینہ گہرے دوست چیرٹ کی اداکارہ پریانکا چوپڑااورنک جونز کی شادی کے ہرفنکشن میں بالکل فیملی ممبر کی طرح شرکت نے ان افواہوں کو تقویت دے دی ہے کہ وہ اور پرینیتی ایک دوسرے کے انتہائی نزدیک ہیں اور دونوں جلد شادی کرنےو الے ہیں۔ چیرٹ پریانکا کی فیملی فوٹومیں بھی پرینیتی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔