- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
کرن جوہرکی چہیتی کہنے پرکنگنا کوعالیہ کا کرارجواب
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ کنگنا رناوت کو پروڈیسرکرن جوہر کی چہیتی کہنے پر کھری کھری سنادیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں کنگنا رناوت ایسی اداکارہ ہیں جو اپنی سوچ کا اظہار کھل کرکرتی ہیں اور اس حوالے سے وہ کسی سے نہیں ڈرتیں۔ اداکارہ نے کچھ روز قبل عالیہ بھٹ کوپروڈیوسرکرن جوہر کی چہیتی کا لقب دیا تھا اورکہا تھا کہ عالیہ کو تو کسی بھی حوالے سے اپنا بیان تک دینا نہیں آتا۔ تاہم اب اداکارہ عالیہ بھٹ بھی پیچھے نہیں ہٹیں اورانہوں نے کنگنا کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ اگرکنگنا کو مجھ سے کچھ شکایتیں ہیں توان سے ذاتی طور پربات کریں گی، وہ کبھی بھی اداکارہ کے اس بیان سے متعلق میڈیا پرتبصرہ نہیں کریں گی۔
عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ پہلے ہی اس بات کا اظہارکرچکی ہیں کہ انہیں کنگنا رناوت پسند ہیں اورجس طرح وہ اپنی سخت سے سخت بات کہہ جاتی ہیں وہ بھی تعریف کے قابل ہے لیکن اگرغیر ارادی طور پر میری وجہ سے انہیں کوئی تکلیف پہنچی ہے تو مجھے نہیں معلوم، لیکن میں کبھی بھی ان کے اس بیان پر کوئی بھی رد عمل نہیں دوں گی اورنہ ہی کبھی ان کی طرح اس قسم کے بیان جاری کروں گی جو میڈیا کی زینت بنیں۔
اس سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران کنگنا نے عالیہ کا نام نہ لیے بنا یہ بھی کہا تھا کہ اس طرح کی لڑکیاں چاہتی ہیں کہ میں ان کی نئی فلموں کوخوب پروموٹ کروں لیکن وہ کبھی بھی میرے کام کو پروموٹ نہیں کرتیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔