- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
عامرخان اپنی آئندہ فلم ’’مغل‘‘ کی ہدایت کاری بھی کریں گے
ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی آئندہ فلم’’مغل‘‘ کی ہدایت کاری کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان بالی ووڈ پروڈیوسر اور بھارت کی سب سے بڑی میوزک کمپنی ٹی سیریز کے بانی گلشن کمار کی زندگی پر بننے والی فلم ’’مغل‘‘ میں نا صرف مرکزی کردار ادا کریں گے بلکہ فلم کی ہدایت کاری بھی خود کریں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی کے بعد عامرخان کی ٹھکرائی ہوئی فلم میں واپسی
اداکار عامر خان نے گزشتہ برس گلشن کمار کی سوانح حیات پر بننے والی فلم’’مغل‘‘چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کے ہدایت کار سبہاش کپور جنسی ہراسانی میں ملوث ہیں لہٰذا وہ کسی ایسے ہدایت کار کے ساتھ کام نہیں کرسکتے جو جنسی ہراسانی جیسے قبیح فعل میں ملوث ہو۔ عامر خان نے یہ اعلان فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی ریلیز سے قبل کیا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عامرخان کا جنسی ہراسانی میں ملوث ہدایت کارکی فلم چھوڑنے کا اعلان
تاہم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی کے بعد عامر خان نے یوٹرن لیتے ہوئے اپنے موقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فلم ’’مغل‘‘ میں واپسی کررہے ہیں تاہم فلم کے ہدایت کار کو تبدیل کردیا گیا تھا اورپروڈیوسر نئے ہدایت کار کی تلاش میں تھے لیکن اب خبر آئی ہے کہ نئے ہدایت کار کے بجائے عامر خان خود ہی اس فلم کو ڈائریکٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ عامر خان کسی فلم کی ہدایات دیں گے بلکہ اس سے قبل وہ سپر ہٹ فلم ’’تارے زمین پر‘‘ کی ہدایت کاری بھی کرچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔