- اسٹاک مارکیٹ 75 ہزار 342 پوائنٹس پرتاریخ کی بلند ترین سطح پر بند
- کاربن کشید کر کے توانائی ذخیرہ کرنے والی بیٹریاں ایجاد
- موسمیاتی تغیر سے انسانی دماغ پر مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں
- رواں مالی سال کے 10 ماہ میں جاری کھاتہ 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا
- آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان
- 4 دن قبل دفنائے گئے آدمی کو زندہ باہر نکال لیا گیا؛ ملزم گرفتار
- وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان
- پنجاب میں رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری
- کراچی میں منشیات فروش گینگ کی خاتون رکن گرفتار، آئس برآمد
- او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان
- حب چیک پوسٹ کے قریب چیکنگ، بسوں، ٹرکوں اور گاڑیوں سے نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد
- فرنچائز اور بورڈ پی ایس ایل2025 فائنل، پلے آف میچز انگلینڈ میں کروانے پر متفق
- 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار
- ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت دینے کا فیصلہ
- بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل
- وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی
- پاکستان اپنی سالمیت، علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ، دفتر خارجہ
- ’’یہ کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دیکھائیں گے‘‘
- 2 ریاستی حل تک فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ منظور نہیں ہے،ایکسپریس سروے
لاہور: حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ۔ غریب آدمی پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اور حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے عوام کا خون نچوڑنے میں مصروف ہیں۔ اپوزیشن بھی حکومت کیساتھ ملکر اقتدار کے مزے لے رہی ہے اور مہنگائی کیخلاف کوئی آواز نہیں اٹھائی جا رہی ہے ۔ مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو چکا ہے ، اپنے بچوں کو اچھی تعلیم کہاں سے دیں گے ۔
حکومت اپنے اخراجات کم کر کے عوام کو سہولتیں دے اور مہنگائی میں کمی کیلیے اقدامات کیے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار شہریوں بلال ، حمید ، خواجہ ارشد، اشرف ، وحید ، اشفاق ، عابد ،گل خان ، فیروز گیلانی ، حسنین فرید ، عامر مختار، معین احمد اور فراز سمیت دیگر نے ایکسپریس سروے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہاوگرا نے خود اقرار کیا کہ حکومت نے 9 ارب روپے زائد پٹرولیم کی مصنوعات پر ٹیکس اکٹھا کر لیا تھا اور وہ پیسہ واپس دینے کے بجائے قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا اس اضافے سے عوام پر اضافی بوجھ پڑاہے،حکومت غیرقانونی طور پر پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی ، سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپیہ اکٹھا کر رہی ہے،انھوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے پٹرول کی قیمت 50روپے لٹر مقررکرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔