- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
بھارتی میڈیا نے اپنے مگ 21 طیاروں کو اڑتے تابوت قرار دے دیا
نئی دلی: بھارت میں مگ 21 طیاروں کے لگاتار زمین بوس ہونے پر میڈیا نے ان طیاروں کو اڑتے ہوئے تابوت قرار دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان میں ایک مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ نے بہ مشکل چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ قبل ازیں پاکستان پر حملہ آور انہی طیاروں کو پاک فضائیہ نے بھی مار گرایا تھا۔
چند دنوں سے جاری کشیدگی میں جہاں بھارت کا جارحیت پسند چہرہ بے نقاب ہوا وہیں بھارتی میڈیا نے ناکارہ اور زائد المیعاد طیاروں کے استعمال پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مگ 21 طیاروں کو اڑتے ہوئے تابوت قرار دے دیا۔
یہ پڑھیں: بھارت کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار کے تحت دعویٰ کیا کہ مگ-21 طیارے جنگ لڑنے اور فتحیاب ہو کر واپس لوٹنے کے بجائے ’بیوہ بنانے کی مشین‘ بن گئے ہیں جنہوں نے کئی سہاگنوں کو بیوہ اور بچوں کو یتیم کردیا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال سویت یونین دور کے مگ-21 طیارے اپنی عمر پوری کرچکے ہیں تاہم حکومت فوجی ساز و سامان کی خریداری میں کرپشن کو چھپانے کو کے لیے پرانے طیاروں سے فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم نریندرا مودی نے بھی ان طیاروں کی کارکردگی پر سوال اُٹھاتے ہوئے اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی تھی اور انتخابات میں کامیابی کے لیے جنگ کا ڈرامہ رچانے والے مودی رافیل طیاروں کی دہائی دینے لگے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔