- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
- بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعہ سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
تمباکو پر سبق سمجھنے کےلیے کلاس میں تمباکو نوشی کی اجازت
بیجنگ: چین میں سوشل میڈیا پر بعض تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جن میں کالج کے کمرہ جماعت میں طلبا و طالبات کو لیکچر کے دوران سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سب سے پہلے یہ تصاویر ٹوئٹر جیسی چینی ویب سائٹ ’وائبو‘ پر جاری کی گئیں اور لوگوں کے درمیان اس پر بحث کا آغاز ہوگیا۔ گزشتہ نومبر کو سب سے پہلے یہ تصاویر جاری کی گئیں جن میں طالب علم لیکچر کے دوران سگریٹ سلگا رہے ہیں اور اساتذہ انہیں دیکھ رہے ہیں۔
کئی ماہ بعد ینان زرعی یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ژاؤ زینگ ژیونگ نے بتایا کہ یہ متنازعہ تصاویر تمباکو پر ہونے والی ایک کلاس کے دوران لی گئی ہیں۔ استاد بچوں کےلیے خود مختلف برانڈز کی سگریٹ لے کر آئے تھے تاکہ وہ ان کے ذائقے، حلق میں کڑواہٹ، منہ میں احساس اور ان کے راکھ بننے کے عمل سے واقف ہوسکیں۔ تاہم استاد کی ہدایت تھی کہ اس کورس کےلیے تمباکو نوشی لازمی نہیں ہے لیکن اکثر طلبا و طالبات نے سگریٹ ضرور آزمائی۔
اگرچہ اس عمل پر تنقید کی گئی ہے لیکن یونیورسٹی کے طالب علموں نے سگریٹ پینے کے عمل کا دفاع کیا ہے۔ ان کے مطابق اس کورس میں تمباکو سے سگریٹ سازی کا پورا عمل سمجھایا گیا تھا اور یوں اس کا احساس کرکے وہ اسے بہتر انداز میں سمجھ سکے۔ طالب علموں نے یہ بھی کہا کہ یہ عمل صرف ایک دن ہوا اور بار بار کسی نے بھی سگریٹ نوشی نہیں کی۔
یونیورسٹی نے اس سے قبل طالب علموں کو حفاظتی اقدامات اور ہدایات بھی دی تھیں۔ ساتھ میں سختی سے کہا تھا کہ سگریٹ پینا اس کورس کا لازمی حصہ نہیں۔ لیکن اس عمل پر تنقید جاری ہے اور ایک شخص نے کہا ہے کہ امتحان میں اگر تمباکو کا سوال آیا تو کیا ہوگا؟ کیا اس میں طلبا و طالبات کو تیزی سے سگریٹ پینے کے نمبر دیئے جائیں گے یا نہیں؟
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔