- امریکا میں خالصتان رہنما کو قتل کرانے کی منظوری ’را‘ کے سربراہ نے دی؛ واشنگٹن پوسٹ
- خیبر پختون خوا میں درسی کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کامیاب قرار
- کراچی میں شہری سے 2 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
- ٹی20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
- کراچی؛ جنریٹر مارکیٹ کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق
- گندم خریداری کیس؛ حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، لاہور ہائی کورٹ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے محمد عامر کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا
- لاہور کے حلقہ پی پی 161 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم قرار
- اسرائیلی کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری؛ بچوں سمیت 34 فلسطینی شہید
- بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل منتقلی کیس میں عدالت سے باہر تصفیے کا امکان
- لاپتہ افراد کیس؛ سندھ ہائیکورٹ نے جبری گمشدگی پر سوالات اٹھا دیے
- وزیرستان؛ مسلح ملزمان سرکاری اسکول میں داخل، آتشیں مواد سے دھماکا
- عدلیہ میں مداخلت کا تدارک ہونا چاہیے،ایجنسی کیلئے ہیر پھیر نہیں کرنے دیں گے، چیف جسٹس
- عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس ختم
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر پھر 152 تک پہنچ گیا، سونا 400 روپے مہنگا
کراچی: وفاقی بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ اور کارپوریٹ سیکٹر پر کوئی ٹیکس عائد نہ ہونے، نان فائلر کی رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری اور جائیداد کی خریداری پر پابندی جیسے اقدامات کا اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا بجٹ کے بارے میں اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کے خدشات زائل ہوگئے جس سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔
بدھ کے روز ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس 35137پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو کر 34900پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا اور انڈیکس میں200سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں42ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر 327 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 216کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،84میں کمی اور 27کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بدھ کو ایک بار پھر152روپے کی بلند سطح کے قریب جا پہنچا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید35پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 151.30 روپے سے بڑھ کر151.62روپے اور قیمت فروخت 151.60روپے سے بڑھ کر151.95روپے ہو گئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 151.30روپے اور قیمت فروخت152روپے پر بدستور برقرارر ہی۔
علاوہ ازیں فی تولہ سونے کی قیمت400روپے بڑھ گئی اور تولہ سونا72600روپے کا ہوگیا۔ اس کے برعکس 10 گرام سونے کی قیمت343 روپے کمی سے 62243 روپے رہی ۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 870روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔