- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی کل رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
اداکارہ انجمن 64 سال کی عمرمیں ایک بارپھررشتہ ازدواج میں منسلک
اسلام آباد: پنجابی فلموں کی معروف ترین اداکارہ انجمن شاہین ایک سابق فلم پروڈیوسر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
64 سالہ اداکارہ انجمن شاہین سابق پروڈیوسر اور بزنس مین وسیم لکی علی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔ شادی دھوم دھام سے کرنے کے بجائے دلہا و دلہن کے قریبی دوستوں اور عزیزوں کی موجود میں سادگی سے ہوئی۔
80ء کی دہائی کی مقبول اداکارہ کی شادی رواں ماہ 17 تاریخ کو ہوئی جسے خفیہ رکھا گیا اور تصاویر جاری ہونے کے بعد اداکارہ کی دوسری شادی کی خبر اُن کے مداحوں تک پہنچی۔ بعدازاں اس کی تصدیق خود انجمن کو کرنی پڑی۔
انجمن شاہین نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں شادی کرنے کی بنیادی وجہ تنہائی تھی جب کہ یہ شادی کرنے سے قبل میں نے تینوں بچوں سے اجازت بھی لی۔ انجمن شاہین کو اُن کے شوہروسیم لکی نے حق مہرکے طور پر دو کروڑ روپے، ہنڈا کار، دو کنال کا گھر، اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 20 پلاٹس دیئے ہیں۔
یاد رہے کہ بہاولپور میں پیدا ہونے والی انجمن شاہین 80ء اور 90ء کی دہائی میں پاکستانی پنجابی فلموں کی مقبول ترین اداکارہ سمجھی جاتی تھیں انہوں نے اپنے کیریئر میں متعدد فلمیں کیں اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے جب کہ فلموں میں اُن کی اور سلطان راہی کی جوڑی سب سے زیادہ پسند کی جاتی تھی۔
واضح رہے کہ انجمن کی پہلی شادی انکم ٹیکس کمشنر مبین ملک سے ہوئی تھی جس سے اُن کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹے ذیشان، عدنان اور ایک بیٹی ایمان شامل تاہم 2013ء میں انجمن کے شوہر کو لاہور میں قتل کر دیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔