- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
شمعون عباسی نے فلم ’’دہلی گیٹ‘‘ میں اپنے کردار سے پردہ اٹھادیا
لاہور: معروف اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی نے نئی آنے والی فلم ’دہلی گیٹ‘ میں اپنے کردار سے متعلق پردہ اٹھادیا۔
شمعون عباسی نے فلم ’دہلی گیٹ‘ میں اپنے کردار سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں میرا کردار ولن کا ہے جس کا نام ملک گولڈ ہے، لیکن محبت کی کہانی بھی اسی کے گرد گھومتی ہے، در حقیقت فلم میں نظر آنے والا شخص امیر ترین اور سونے کا شوقین ہوتا ہے۔
شمعون عباسی نے کہا کہ ویسے تو میں پہلے بھی کئی فلموں میں ولن کا کردار ادا کر چکا ہوں لیکن اس فلم میں میرا کردار منفرد ہے کیوں کہ بطور اداکار میں کوئی کردار ادا کرنے سے قبل اس کو باریکی سے دیکھتا ہوں پھر ہامی بھرتا ہوں۔
اداکار نے فلم کی کہانی کے حوالے سے کہا کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کو تاریخی دہلی گیٹ اور اندرونی شہر لاہور کے گرد رہنے والوں کی تاریخ کے بارے میں معلوم نہیں ہوگا۔ لہذہ فلم میں اس شہر کے حسن اور رنگا رنگ ثقافت کو دکھایا جائے گا جو دیکھنے والوں پر سحر طاری کردے گا، جب کہ فلم کی کہانی نہ صرف محبت سے بھر پور ہے بلکہ اس میں ایکشن اور مار دھاڑ بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ندیم چھیمہ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’ دہلی گیٹ‘ کو کمال پاشا نے تحریر کیا ہے۔ جس میں شمعون عباسی کے ساتھ ڈیبیو کرنے والے یاسر خان اور سوزین مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم اگلے سال 2020 کے اوائل میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔