- 565 میٹرک ٹن چینی، سگریٹ، کپڑا، ایرانی تیل برآمد کرلیا گیا
- ایف بی آر کے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کیخلاف تحقیقات کا حکم
- پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان
- غزہ میں جھڑپوں اور دھماکوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 4 شدید زخمی
- حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے
- این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری
- وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی
- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گرین ہاؤس گیسز کو قیمتی کیمیکلز میں بدلنے کا نیا طریقہ وضع
- بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ’’ کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے‘‘
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- کرغزستان میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی، دفتر خارجہ
- دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ ہوگا
شعیب اور حفیظ سمیت 5 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے کا امکان
لاہور: شعیب ملک اور محمد حفیظ سمیت 4 سے 5 معروف کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
قومی کرکٹرز کو سال 2019-20کے لیے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ دینے کے حوالے سے پی سی بی کے بڑے جمعرات کو سر جوڑ کر بیٹھیں گے ،ذرائع کے مطابق شعیب ملک اور محمد حفیظ سمیت 4 سے 5معروف کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے ڈراپ کیاجاسکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ شرکا اجلاس میں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور میچ فیس میں 20 فیصد اضافہ کرنے پر اتفاق ہوچکا ہے، صرف ٹیسٹ ٹیم میں ملک کی نمائندگی کرنے والوں کی میچ فیس میں زیادہ اضافے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
ایم ڈی وسیم خان کی سرابرہی میں مدثر نذر، ہارون رشید اور ذاکر خان کے ساتھ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی مجوزہ کھلاڑیوں کی فہرست پر مشاورت کریں گے۔ آرتھر کا پی سی بی سے معاہدہ 15 اگست تک ہے جس میں اب مزید توسیع کیےجانے کا قوی امکان ہے۔ سال 2018 اور 19 کے لیے 33 کھلاڑی اے، بی، سی، ڈی اور ای کیٹگری میں ماہانہ تنخواہ لیتے رہے ہیں۔ گزشتہ برس تنخواہ پانے والے بہت ایسے کھلاڑی بھی تھے جو ٹیم کی بہت کم نمائندگی کر پائے یا بالکل ہی نہیں کھیلے۔
پی سی بی نے اب اس تعداد کو کم کرکے 15 سے 20 کے درمیان محدود کرنے کا فیصلہ کیاہے، اجلاس میں اس بات کا تعین بھی کیا جائے گا کہ کتنے اور کن کھلاڑیوں کو اس لسٹ میں شامل کیاجائے۔
ذرائع کے مطابق تینوں یا پھر 3 فارمیٹ میں قومی ٹیم کا مستقل حصہ بننے والوں کو ترجیح دی جائے گی، جو لڑکے فہرست میں جگہ نہیں پاسکیں گے وہ مجوزہ ڈومیسٹک کرکٹ میں صوبائی ٹیموں کی جانب سے کنٹریکٹ پانے کے اہل ہوں گے۔ نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیے جانے پر سلیکٹرز کی سفارش پر اس فہرست میں 2 سے 3 مزید کھلاڑیوں کو جگہ دی جاسکے گی۔
اجلاس میں مشاورت کے لیے جس فہرست کو تیار کیا گیا ہے اس میں بابر اعظم، سرفراز احمد، اظہرعلی، محمد حفیظ، فہیم اشرف، اسد شفیق، حسن علی، محمد عامر، فخر زمان، شاداب خان، محمد عباس، حارث سہیل، وہاب ریاض، جنید خان، امام الحق، عثمان خان شنواری، شان مسعود، عماد وسیم، آصف علی، محمد رضوان، عابد علی اور شاہین شاہ آفریدی ہیں۔ مشاورت کے بعد اس فہرست کو مزید کم کرکے انہیں مختلف کیٹگریز میں تقسیم کرکے فہرست کو فائنل کیےجانے کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔