- فوج کو متنازع بنانے کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے، سینیٹر فیصل واوڈا
- وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
آئی فون 11 میں ایسا کچھ نہیں جسے ’سرپرائز‘ کہا جائے
سلیکان ویلی: گزشتہ روز سلیکان ویلی، امریکا میں آئی فون 11 کی تقریبِ رونمائی میں نئے آئی فون کے نئے ڈیزائنز کے علاوہ نئی ایپل واچ اور نیٹ فلکس کے مقابلے پر ’’ایپل ٹی وی‘‘ کی بھی ایک جھلک پیش کی گئی ہے جسے جلد ہی متعارف کروایا جائے گا۔
یہ کہنا زیادہ درست ہوگا کہ اب کی بار آئی فون 11 میں ایسا کچھ بھی نہیں جسے غیر متوقع یا غیر معمولی قرار دیا جاسکے۔ چند ماہ سے آئی فون 11 سے متعلق جتنی بھی افواہیں اور پیش گوئیاں گردش میں تھیں، ان میں سے بیشتر درست ثابت ہوئی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے: آئی فون 11 کیسا ہوگا؟ مخبریاں عروج پر پہنچ گئیں
مثلاً یہ کہ نئے آئی فون میں فائیو جی کی سہولت موجود نہیں، جسے 2020 کے ڈیزائن میں شامل کیا جائے گا۔ آئی فون 11 کی بیٹری بھی پہلے کے مقابلے میں 4 گھنٹے زیادہ کام کرتی ہے، اس میں وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ آئی فون 11 میں 12 میگا پکسل کا صرف ایک عقبی کیمرہ ہے جبکہ آئی فون 11 پرو اور ’’پرو میکس‘‘ ورژنز میں تین عقبی کیمرے موجود ہیں۔
اندرونی گنجائش بھی 64 جی بی سے لے کر 512 جی بی تک ہے جبکہ تینوں ورژنز کی قیمتیں ایک لاکھ 10 ہزار پاکستانی روپے سے لے کر ایک لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے تک ہیں جو حکومتِ پاکستان کے عائد کردہ ٹیکس شامل کرنے کے بعد، مالدار پاکستانیوں کےلیے ڈیڑھ لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے میں دستیاب ہوں گے۔
اور تو اور، آئی فون 11 کا آپریٹنگ سسٹم تک ’’آئی او ایس 13‘‘ ہے جس کی پیش گوئی پہلے ہی کی جاچکی تھی۔
غرض نئے آئی فون میں واقعتاً ایسا کچھ بھی نہیں جسے ’’سرپرائز‘‘ قرار دیا جاسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔