- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیسوں میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
- کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر
- زیتون کا تیل ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
- ماحول سے کاربن کشید کرنے کے لیے نیا طریقہ کار وضع
- عورت کا بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
- کورنگی میں دو دوستوں کے قتل کی تحقیقات، برطرف پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ نکل آیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
- حکومت کا پنشن بوجھ کم کرنے کے لیے اصلاحات لانے کا اعلان
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
عاطف اسلم کی کوک اسٹوڈیوسیزن 12 میں انٹری
کراچی: عاطف اسلم نے ایک بار پھر مشہور میوزک شو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 میں انٹری کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
میوزک شو کوک اسٹوڈیو نے جہاں پاکستانی لوک ، کلاسیکل اور پاپ موسیقی کو دنیا بھر میں نئی جہت سے آگاہ کیا وہیں موسیقی کے چاہنے والوں کو کئی دلفریب آوازوں سے روشناس کرایا ہے۔
مزید پڑھئے: عاطف اسلم کا گانا ہٹانے پر 10 لاکھ صارفین نے یوٹیوب چینل چھوڑ دیا
کوک اسٹوڈیو کے سیزن 8 میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والا عاطف اسلم کی سریلی آواز میں پڑھا گیا کلام ’تاجدارِ حرم‘ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے تاہم سیزن 8 کے بعد سے کوک اسٹوڈیو اپنی پہچان بر قرار نہ رکھ سکا اور نہ ہی نئے سیزن کو اتنی پزیرائی ملی۔
اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کوک اسٹوڈیو کو اپنا کھویا مقام دلانے کے لئے عاطف اسلم بھی میدان میں آگئے ہیں۔ جوکہ اس سیزن میں ایک بار پھر نظر آئیں گے۔ جس کی تصدیق خود انہوں نے کی ہے۔
مزید پڑھئے: عاطف اسلم کی آواز میں ’’سپر اسٹار‘‘ کا گانا سپر ہٹ ہوگیا
انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے مداحوں کوبتایا کہ میں کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا لازمی حصہ ہوں کیوں کہ میں نے ان کے ساتھ کئی دھنیں بنانے کے لئے کام کیا ہے جس میں ذکر، خیال گائیکی اور پاپ گلوکاری ہے۔
واضح رہے کہ نئے آںے والے سیزن کو منفرد بنانے کے لئے ابرار الحق اور علی سیٹھی بھی آواز کا جادو جگائیں گے جب کہ ساحر علی بگھا، زیب بنگش اور عائمہ بیگ کی انٹری سے متعلق بھی خبریں زیر گردش ہیں۔ کوک اسٹوڈیو کا سیزن 12 رواں سال اکتوبر میں نشر کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔