عاطف اسلم کی کوک اسٹوڈیوسیزن 12 میں انٹری

ویب ڈیسک  بدھ 18 ستمبر 2019
کوک اسٹوڈیو  سیزن 12 رواں سال اکتوبر میں نشر کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 رواں سال اکتوبر میں نشر کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: عاطف اسلم نے ایک بار پھر مشہور میوزک شو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 میں انٹری کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

میوزک شو کوک اسٹوڈیو نے جہاں پاکستانی لوک ، کلاسیکل  اور پاپ موسیقی کو دنیا بھر میں نئی جہت سے آگاہ کیا وہیں موسیقی کے چاہنے والوں کو کئی دلفریب آوازوں سے روشناس کرایا ہے۔

مزید پڑھئے: عاطف اسلم کا گانا ہٹانے پر 10 لاکھ صارفین نے یوٹیوب چینل چھوڑ دیا

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 8 میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والا عاطف اسلم کی سریلی آواز میں پڑھا گیا کلام ’تاجدارِ حرم‘ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے تاہم سیزن 8 کے بعد سے کوک اسٹوڈیو اپنی پہچان بر قرار نہ رکھ سکا اور  نہ ہی نئے سیزن کو اتنی پزیرائی ملی۔

اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کوک اسٹوڈیو کو اپنا کھویا مقام دلانے کے لئے عاطف اسلم بھی میدان میں آگئے ہیں۔ جوکہ اس سیزن میں ایک بار پھر نظر آئیں گے۔ جس کی تصدیق خود انہوں نے کی ہے۔

مزید پڑھئے: عاطف اسلم کی آواز میں ’’سپر اسٹار‘‘ کا گانا سپر ہٹ ہوگیا

انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے مداحوں کوبتایا کہ میں کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا لازمی حصہ ہوں کیوں کہ میں نے ان کے ساتھ کئی دھنیں بنانے کے لئے کام کیا ہے جس میں ذکر، خیال گائیکی اور پاپ گلوکاری ہے۔

واضح رہے کہ نئے آںے والے سیزن کو منفرد بنانے کے لئے ابرار الحق اور علی سیٹھی بھی آواز کا جادو جگائیں گے جب کہ ساحر علی بگھا، زیب بنگش  اور عائمہ بیگ کی انٹری سے متعلق بھی خبریں زیر گردش ہیں۔ کوک اسٹوڈیو کا سیزن 12 رواں سال اکتوبر میں نشر کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔