- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی کل رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
ہتک عزت کیس؛ علی ظفر کیخلاف میشا شفیع کے مینیجر کا بیان قلمبند
لاہور: گلوکارواداکارعلی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس میں میشا شفیع کے مینیجر سید فرحان علی کا بیان قلمبند کرلیاگیا۔
لاہور کی سیشن عدالت میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے علی ظفر کے دعویٰ پر سماعت کی۔ دوران سماعت میشا شفیع کے مینیجر سید فرحان علی نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ بعد ازاں عدالت نے دیگر گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: میشا شفیع کی ایک ٹوئٹ نے میری زندگی بدل دی، علی ظفر
گزشتہ سماعتوں میں اداکارہ عفت عمر اور میشا شفیع کی والدہ اداکارہ صبا حمید علی ظفر کے خلاف اپنا بیان ریکارڈ کراچکی ہیں۔ صبا حمید نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے ان کی بیٹی کے علاوہ دیگر خواتین کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا ہے تاہم وہ ان خواتین کا نام نہیں بتانا چاہتیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر پر الزام لگا کر میشا شفیع ملالہ یوسفزئی بننا چاہتی ہیں
واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام لگایاتھا، تاہم علی ظفر نے میشا شفیع کے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔