- وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم
- پی ایس ایل کی لیگ کمشنر لیگ کمشنر نائلہ بھٹی بھی مستعفی ہوگئیں
- پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کلر کے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات
- آڈیو لیکس کیس؛ آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا
- اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب
- سندھ ہائیکورٹ کا تھانوں کی زمین پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم
- انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا
- سرحدی کشیدگی؛ ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
- اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار
- کراچی:غیرقانونی تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم
- سندھ کابینہ، گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ
- لاہور؛ نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ
- تجارتی خسارے میں 17 فیصد کمی، برآمدات 9.10 فیصد بڑھیں
- پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آج چین سے لانچ ہوگا
- میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفیں ہونے لگیں
- مکارم اخلاق
- مستحکم ازدواجی زندگی مگر کیسے۔۔۔۔۔!
ممنوعہ چھالیہ سمیت دیگر اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی: ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے انسداد اسمگلنگ کی پولیس کے اشتراک سے تابڑتوڑمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے لاکھوں روپے کی اشیا اسمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی جبکہ کارروائی کے دوران اسمگلروں کو گرفتارکرلیا۔
ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی عرفان جاویدکو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کوئٹہ سے آنے والی مسافربس کے ذریعے ممنوعہ چھالیہ سمیت دیگر اشیاکی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر انھوں نے ڈپٹی ڈائریکٹرسعد عطا ربانی کی سربراہی میں سپرنٹندنٹ سکندرخانزدہ، انٹیلی جنس افسر علی خان ، شفیع جمالی، اقبال اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے موچکو پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی۔
موچکوپولیس کی سربراہی ایس ایچ او وسیم احمد نے کی، ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس اورپولیس کی مشترکہ ٹیموں نے کوئٹہ سے آنے والی بسوں کی چیکنگ شروع کی اور کوئٹہ سے کراچی آنے والی آل محمودنامی ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس کو روک کر تلاشی لی گئی تومسافربس سے 30لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چھالیہ،آٹوپارٹس اورکمبل سمیت دیگر اسمگلڈ اشیابرآمدہوئیں جسے کسٹمزانٹیلی جنس نے قبضے میں لے کرملزمان کے خلاف کارروائی کا آغازکردیاہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔