- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
- نئے معاہدے کیلیے آئی ایم ایف کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفاقی وزرا
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر
- حزب اللہ کا صیہونی ریاست پر ڈرون حملہ؛ 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
- دوسری شادی پر بیوی نے بھری عدالت میں شوہر کی پٹائی کردی
- سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا
- ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند
- عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس
- برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ ثابت نہ ہو سکا، پولیس تحقیقات بند
- جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
- گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریکارڈ بُک بابراعظم کے انتظار میں! جانیے
- ایشیائی باشندے نے محبوبہ کو قتل کرکے دکان کو آگ لگادی؛3 پاکستانی زخمی
- سندھ ہائیکورٹ کا سڑکوں سے غیر قانونی بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز ہٹانے کا حکم
- بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط
کوالالمپور سمٹ ؛ مسلم سربراہان مملکت کا ڈالر کی جگہ سونے کو بطور کرنسی استعمال کرنے پر غور
کوالا لمپور: ملائیشیا میں جاری مسلم ممالک کی ’کوالالمپورسمٹ‘ میں عالمی قوتوں کی جانب سے معاشی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایکدوسرے کیساتھ تجارت کیلیے سونے کو بطور کرنسی استعمال کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے انکشاف کیا ہے کہ 20 مسلم ممالک اور ماہر معیشت دانوں کے اہم اجلاس ’کوالالمپور سمٹ‘ میں ملائیشیا، ترکی، قطر اور ایران ایک دوسرے سے تجارت ڈالر، پاؤنڈ یا یورو کے بجائے ‘سونے‘ یا ’درہم‘ میں کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے ایران اور قطر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو مستقبل کے خطرات سے نبردآزما ہونے کیلیے خود انحصاری کو اپنانا ہوگا جس کے لیے ایک دوسرے سے تجارت کے لیے کرنسی کے بجائے بارٹر سسٹم (اشیا کا تبادلہ) بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان پر دباؤ کے متعلق ترک صدر طیب ایردوان کا بیان مسترد کردیا
وزیراعظم مہاتیر محمد نے چین میں یغور مسلمانوں اور بھارت میں شہریت ترمیمی بل کے نام پر مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بناکر امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ ایک ریاست کی حیثیت میں ہم اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور عالمی قوتوں کو بھی اس سلسلے میں آگے آنا ہوگا۔
واضح رہے کہ 18 دسمبر سے شروع ہونے والی کوالالمپور سمٹ کا آج آخری دن تھا تاہم سمٹ کے اختتام کے باوجود تاحالہ مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے، اس سمٹ میں ملائیشیا کے علاوہ ایران، ترکی، قطر اور ایران کے علاوہ 20 مسلم ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔