- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- کہاں لکھا ہے انتخابی نشان نہ ملنے پر سیاسی جماعت الیکشن نہیں لڑسکتی؟ سپریم کورٹ
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
یمن میں جنگ بندی کے فوری بعد کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا
صنعا: یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے فوراً بعد ہی کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی ہے جس سے جنگ زدہ ملک میں تشویش اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کووڈ-19 کے حوالے سے قائم کردہ یمن کی سپریم نیشنل ایمرجنسی کمیٹی نے صوبے حضر میں ملک کے پہلے کورونا وائرس میں مبتلا مریض کی تصدیق کی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے مذکورہ شخص مقامی بندرگاہ الشحر میں ملازمت کرتا ہے جہاں اس کے ساتھ دیگر درجنوں ملازم بھی کام کرتے ہیں۔ مذکورہ شخص کے اہل خانہ کو بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : سعودی شاہی خاندان کے ’’درجنوں افراد‘‘ بھی کورونا وائرس کا شکار، نیویارک ٹائمز
گزشتہ پانچ برسوں سے سعودی اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کے باعث تباہ حال یمن میں معیشت دم توڑ گئی ہے اور بھوک و افلاس نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جب کہ لاکھوں بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے، صحت کا شعبہ بھی نہایت کمزور ہے۔ ایسی صورت حال میں کورونا کی وبا یمن میں ہولناک تباہی مچا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی فوجی اتحاد نے ایک روز قبل ہی یمن میں یکطرفہ طور پر دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاہم حوثی باغیوں کا کہنا تھا کہ سعودی اتحادی افواج نے ہمیشہ ہی جنگ بندی کے اعلان کی خلاف ورزی کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔