- نئے معاہدے کیلیے آئی ایم ایف کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفاقی وزرا
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر
- حزب اللہ کا صیہونی ریاست پر ڈرون حملہ؛ 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
- دوسری شادی پر بیوی نے بھری عدالت میں شوہر کی پٹائی کردی
- سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا
- ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند
- عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس
- برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ ثابت نہ ہو سکا، پولیس تحقیقات بند
- جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
- گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریکارڈ بُک بابراعظم کے انتظار میں! جانیے
- ایشیائی باشندے نے محبوبہ کو قتل کرکے دکان کو آگ لگادی؛3 پاکستانی زخمی
- سندھ ہائیکورٹ کا سڑکوں سے غیر قانونی بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز ہٹانے کا حکم
- بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط
- پختونخوا کی گورننس زیادہ بہتر نہیں، نفرتوں کا خاتمہ کروں گا، گورنر کے پی کے
- بھارت میں افغان قونصلر جنرل 25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں
ارطغرل غازی کی ہیروئن مغربی لباس پہننے پر تنقید کا شکار
ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں لیڈ رول ادا کرنے والی اداکارہ حلیمہ سلطان مغربی لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
اسلامی تاریخ پر مبنی ترکش ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ کے آج کل پاکستان میں خوب چرچے ہیں اور لوگ اس ڈرامے کو لے کر اپنے جذبات اور محبت کا اظہار کررہے ہیں تاہم جہاں سوشل میڈیا پر ڈرامے کے کرداروں کی خوب پذیرائی ہورہی ہے وہیں کچھ مداح ڈرامے کے مرکزی کردار کی ذاتی زندگی پر تنقید بھی کررہے ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ اسراء بلجیک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مغربی لباس میں تصاویر شیئر کیں تو اداکارہ کے عشق میں گرفتار پاکستانی مداحوں کو شدید دھچکا لگا اور انہوں نے اپنے غم وغصے کا اظہار بھی کیا۔
مداحوں نے اسرا بلجیک کی بولڈ تصاویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے کے بعد وہ یہ لباس کیسے پہن سکتی ہیں جو کہ حلیمہ سلطان کی شخصیت کے خلاف ہے۔
واضح رہے ارطغرل غازی پہلی بار 2014ء میں ترکی کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ اردو زبان میں ڈب کرنے سے پہلے یہ سیریز 60 مختلف زبانوں میں نشر کی جاچکی ہے۔ یہ ڈرامہ سیریل یکم رمضان سے روزانہ پی ٹی وی پر دکھایا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔