- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
وزیر اعظم نے گندم کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے گندم کی درآمد پر سے پاپندی اور اس پر عائد ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ملک میں گندم کی ضروریات کو پورا کرنےا ور آٹے کی قیمتوں پر کنٹرول کو یقینی بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں گندم کی درآمد کی اجازت دی جائے گی، اس حوالے سے درآمد کی مقدار پر کوئی پابندی نہیں ہوگی اور یہ درآمد نجی شعبے کے ذریعے کی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی درآمد پر عائد ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ اس وقت گندم کی درآمد پر 6 فیصد اور اضافی 2 فیصد ڈیوٹی عائد ہے ۔ اجلاس میں یہ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: گندم کی ذخیرہ اندوزی، آٹا مزید مہنگا
ملک بھر میں آٹے اور گندم کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر عائد پابندیاں فوری طور پر اٹھا لی جائیں گی اور چیک پوسٹیں ختم کر دی جائیں گی۔ گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن اور گندم اور آٹے کی بیرون ملک اسمگلنگ کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے اقدامات کے فیصلے بھی کیے گئے۔
اجلاس میں صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں گندم کی پیداوار ، صوبائی حکومتوں کی جانب سے گندم کی خرید، موجود اسٹاک اور ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔