- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر اور وزرا کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار؛ دعاؤں کی اپیل
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
- آکسفورڈ یونی ورسٹی میں فلسطین کیلئے موت کا احتجاج
- اسکولوں میں ٹیلی اسکوپس نصب کرنے کا منصوبہ
- اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری؛ 20 افراد شہید
ٹیم کو یونس خان جیسے بیٹنگ کوچ کی ضرورت تھی، شاہد آفریدی
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے دورہ انگلینڈ کے لیے یونس خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ درست ہے اور مجھے اس فیصلے پر ذاتی طور پر بہت خوشی ہوئی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یونس خان بہت محنتی ہیں، انگلینڈ میں ان کی بہترین کارکردگی سب کے سامنے ہے اور انگلینڈ میں اچھی کارکردگی بہت اہمیت رکھتی ہے، یونس خان کا تجربہ بہت زیادہ ہے وہ صرف کھلاڑیوں کے ساتھ باتیں ہی نہیں کرتے بلکہ خود نیٹ پر جا کر بیٹسمین کے ساتھ محنت کرتے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایسے بیٹنگ کوچ کی ضرورت تھی۔
انہوں ںے نئے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی معاون کوچنگ ٹیم کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ کرکٹرز کا شو ہے اور اگر کرکٹرز ہی کرکٹ کو چلائیں تو بہتر ہے۔
یہ پڑھیں : یونس خان دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر
شاہد آفریدی نے مشتاق احمد کو قومی ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ مقرر کرنے کے فیصلے کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انگلینڈ میں بہت زیادہ تجربہ ہے، وہ مختلف ٹیموں کے ساتھ رہے ہیں امید ہے کہ پاکستان کو مشتاق کے تجربے سے فائدہ پہنچے گا اور قومی ٹیم کو بہت مدد ملے گی۔
شاہد آفریدی نے بولنگ کوچ وقار یونس کی صلاحیتوں کو بھی سراہا، انہوں نے ثقلین مشتاق اور ندیم خان کی پی سی بی میں تعیناتی کو بھی بہترین فیصلہ قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بڑے نام ایک جگہ جمع ہوجائیں اور ہر فرد اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے تو اچھے نتائج سامنے آتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔