- ماحول سے کاربن کشید کرنے کے لیے نیا طریقہ کار وضع
- عورت کا بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گفتار
- کورنگی میں دو دوستوں کے قتل کی تحقیقات، برطرف پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ نکل آیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
- حکومت کا پنشن بوجھ کم کرنے کے لیے اصلاحات لانے کا اعلان
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر
- حزب اللہ کا صیہونی ریاست پر ڈرون حملہ؛ 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
- دوسری شادی پر بیوی نے بھری عدالت میں شوہر کی پٹائی کردی
- سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا
- ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند
- عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس
- برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ ثابت نہ ہو سکا، پولیس تحقیقات بند
- جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
- گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریکارڈ بُک بابراعظم کے انتظار میں! جانیے
روس نے امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کےلیے طالبان کو معاوضہ دیا، امریکی میڈیا
واشنگٹن: مشہور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی دو خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس نے افغانستان میں تعینات امریکی اور دوسرے اتحادی فوجیوں کو قتل کرنے کےلیے طالبان کو خفیہ طور پر بھاری معاوضہ دیا جبکہ اس بارے میں امریکی کمانڈوز اور جاسوسوں نے جنوری ہی میں اپنے حکامِ بالا کو آگاہ کردیا تھا۔
بعد ازاں اس سال مارچ میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو اس بارے میں بریفنگ دی تھی جس میں روس کے خلاف پابندیوں اور سفارتی سطح پر احتجاج جیسی تجاویز بھی دی گئی تھیں لیکن امریکی صدر نے یہ بات ماننے سے انکار کردیا۔
اس خبر کی اشاعت پر ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی، دونوں کے نمائندگان نے ٹرمپ انتظامیہ سے جواب طلب کرنا شروع کردیا ہے کہ آخر وہ روس کے معاملے میں اتنی نرمی کیوں برت رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی ہے جبکہ امریکا میں روسی سفارت خانے اور افغان طالبان نے بھی اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ امریکا میں قومی سلامتی کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو اس بارے میں کوئی بریفنگ نہیں دی گئی تھی، البتہ انہوں نے امریکی فوجیوں کے قتل میں روس اور طالبان میں خفیہ رابطوں سے متعلق کچھ بھی کہنے سے گریز کیا۔
بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اتوار کی صبح اپنی ایک ٹویٹ میں اس خبر کی بہت سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے نیویارک ٹائمز پر تنقید کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ خبر ایک ایسے وقت پر شائع ہوئی ہے جب امریکا اور طالبان میں امن معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے جس کے تحت طالبان نے امریکی فوجیوں کو افغانستان سے محفوظ واپسی اور ان پر حملے نہ کرنے کی ضمانت دی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔