مصباح الحق انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی راہ دیکھنے لگے

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 27 اگست 2020
پاکستانی شائقین دنیا کے ٹاپ کرکٹرز کو اپنے سامنے ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق۔ فوٹو : فائل

پاکستانی شائقین دنیا کے ٹاپ کرکٹرز کو اپنے سامنے ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق۔ فوٹو : فائل

 لاہور: مصباح الحق انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی راہ دیکھنے لگے۔

پی سی بی کی ویب سائٹ کیلیے کالم میں ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے تحریر کیا کہ مستقبل میں انگلینڈ کا ٹور بڑی خوش آئند بات ہوگی،انگلش کرکٹرز پی ایس ایل5 میں شرکت کیلیے پاکستان آ چکے،ورلڈالیون، ویسٹ انڈیز کے بعد سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیموں کے ٹورز ہوئے،ایم سی سی کی ٹیم بھی آچکی،دنیا بھر کے کرکٹرز جان چکے ہیں کہ پاکستان کس معیار کی سیکیورٹی فراہم کرسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی شائقین دنیا کے ٹاپ کرکٹرز کو اپنے سامنے ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں،ہر کوئی انگلش ٹیم کے دورے کا منتظر ہے،دنیا بھر کے شائقین کو پْر جوش تفریحی لمحات فراہم کرنے اور کھیل کے فروغ کیلیے تمام ملکوں کو ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔